سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے شامی صدر کی ملاقات، دونوں ملکوں میں کیا طے پایا؟
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے شام کے عبوری صدر احمد الشرع نے ملاقات کی ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق، احمد الشرع کا صدر بننے کے بعد یہ پہلا غیرملکی دورہ ہے۔ وہ گزشتہ روز سعودی عرب پہنچے تھے جہاں ان کا استقبال ریاض کے ڈپٹی گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمان بن عبدالعزیز نے کیا۔ شام کے وزیر خارجہ اسد الشیبانی بھی صدر احمد الشرع کے ہمراہ تھے۔
یہ بھی پڑھیں: شام کا آئین معطل، احمد الشرع عبوری صدر نامزد
قبل ازیں شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق منصب سنبھالنے کے بعد صدر نے اپنے پہلے غیرملکی دورے کے لیے سعودی عرب کا انتخاب کیا۔
ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کے بعد صدر احمد الشرع نے کہا کہ سعودی ولی عہد سے ملاقات ظاہر کرتی ہے کہ سعودی عرب شام کا مستقبل تعمیر کرنے کی حقیقی خواہش رکھتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملاقات میں سعودی عرب کی جانب سے شام میں توانائی، ٹیکنالوجی، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں تعاون سے متعلق منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: شام میں ابتک کی اہم گرفتاری، بشارالاسد کا بھروسہ مند کزن اور فوجی افسر پکڑا گیا
قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کے مطابق، شام کے صدر احمد الشرع نے اپنے پہلے غیرملکی دورے کے لیے سعودی عرب کا اس لیے انتخاب کیا تاکہ سعودی عرب کو باور کرایا جاسکے کہ شام اسے کس قدر اہمیت دیتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے شام کا دورہ کیا تھا اور کہا تھا کہ شام پر سے پابندیاں ہٹانے کے لیے سعودی عرب امریکا اور یورپی ممالک سے مسلسل بات چیت کررہا ہے۔
احمد الشرع کو بدھ کے روز شام کا عبوری صدر نامزد کیا گیا تھا، ان کی جماعت ہئیت تحریر الشام دسمبر میں بشار الاسد کا تختہ الٹنے والی اپوزیشن فورسز کی قیادت کرہی تھی۔ سعودی عرب کے شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سب سے پہلے الشرع کو ان کی سرکاری تقرری پر مبارکباد دی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews احمد الشرع تعاون دورہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان شام صدر ملاقات وزیر خارجہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: احمد الشرع تعاون سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ملاقات صدر احمد الشرع سعودی ولی عہد شام کا کے لیے
پڑھیں:
سعودی ولی عہد کا فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت، عالمی برادری سے فوری کردار ادا کرنے کا مطالبہ
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر منیٰ کے شاہی محل میں معززین اور حکام سے خطاب کرتے ہوئے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی اور فلسطینی عوام کے مسلسل مصائب پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے فلسطینی بھائیوں کی تکالیف اسرائیلی جارحیت کے باعث مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ ہم عالمی برادری کے مؤثر کردار کی اہمیت کو دہراتے ہیں تاکہ اس جارحیت کے تباہ کن نتائج کا خاتمہ ہو، بے گناہ شہریوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے اور فلسطین میں عالمی قراردادوں کی روشنی میں پائیدار امن کی بنیاد رکھی جا سکے۔”
شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب کے اس مقدس فریضے کو بھی اجاگر کیا جس کے تحت وہ حرمین شریفین کی خدمت اور حجاج کرام و معتمرین کی میزبانی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اس ملک کو حرمین شریفین کی خدمت کا شرف بخشا ہے اور ہم اس عظیم ذمے داری کو اولین ترجیح دیتے ہیں تاکہ حجاج کرام اپنے مناسک آسانی اور اطمینان سے ادا کر سکیں۔
آخر میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ حجاج کا حج قبول فرمائے، انہیں بخیروخوبی ان کے گھروں کو واپس لے جائے، اور مملکت سمیت تمام مسلم دنیا اور عالم میں امن و استحکام قائم رکھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسرائیل جارحیت حج عالمی برادری فلسطین محمد بن سلمان ولی عہد