وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیراطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیر بجلی اویس لغاری بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
دورہ کوئٹہ کے دوران وزیراعظم شہباز شریف گزشتہ دنوں قلات میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں بہادری سے لڑتے ہوئے زخمی ہونے والے سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی تیمارداری کریں گے۔
وزیراعظم کی کوئٹہ میں صوبائی قیادت سے ملاقات بھی ہوگی اور انہیں امن و امان کے حوالے سے بریفنگ بھی دی جائے گی۔
پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کیس سماعت کیلئے مقرر
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
وزیراعظم شہبازشریف آج سہ ملکی دورے پر روانہ ہوں گے
وزیراعظم شہباز شریف سہ ملکی دورے پر آج روانہ ہوں گے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف آج سعودی عرب پہنچیں گے، سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان سے ملاقات طے ہے، شہباز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کر کے برطانیہ روانہ ہوں گے، وزیراعظم کی برطانوی حکام سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔شہباز شریف 21 ستمبر کو برطانیہ سے امریکا جائیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کا امکان ہے، وزیراعظم نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے، وزیراعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب 26 ستمبر کو ہو گا۔وزیراعظم کی 22 ستمبر کو فلسطین سے متعلق دو ریاستی حل کی سربراہ کانفرنس میں شرکت بھی متوقع ہے۔