ماسکو میں دھماکا: روس نواز نیم فوجی کمانڈر سمیت 2 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
ماسکو:روسی دارالحکومت میں ایک رہائشی عمارت کے داخلی دروازے پر ہونے والے دھماکے میں 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق دھماکے میں روس نواز نیم فوجی گروپ ’’اربت‘‘بٹالین کے سربراہ آرمین سرگسیان شدید زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا،تاہم طبی عملے کی بھرپور کوششوں کے باوجود وہ جانبر نہیں ہو سکے۔ ان کے علاوہ ایک شخص جائے وقوع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
تاحال کسی تنظیم نے دھماکے کی ذمے داری قبول نہیں کی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل دسمبر میں ماسکو میں ایک اور بم دھماکے میں روسی جنرل آئیگور کریلوف اور ان کے ساتھی کی ہلاکت کی ذمے داری یوکرین نے قبول کی تھی۔
حکام نے دھماکے کی وجوہات اور ممکنہ حملہ آوروں کے بارے میں تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ ماسکو میں سیکورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے 2 دھماکے، 3 افراد جاں بحق
بلوچستان کے ڈیرہ بگٹی ضلع میں واقع سندھ اور بلوچستان کی سرحدی حدود پر یارو پٹ کے مقام پر بارودی سرنگ کے 2 دھماکوں میں 3افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔
یارو پٹ کے سرحدی علاقے میں یہ 2 دھماکے ہوئے جن کے باعث مرد، خواتین اور بچے بھی متاثر ہوئے۔ زخمیوں اور جاں بحق افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب پولیس نے علاقے کو محاصرہ کرکے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے تاکہ صورتحال پر مکمل کنٹرول حاصل کیا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بارودی سرنگ جاں بحق دھماکے ڈیرہ بگٹی زخمی وی نیوز