حیدرآباد ،قاسم آباد کے رہائشیوں کا پولیس گردی کیخلاف احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدر آباد کے تعلقہ قاسم آباد کی مچھر کالونی اوروادھواہ کی رہائشی عورتوں اور مردوں نے اپنے معصوم بچوں کے ہمراہ قاسم آباد پولیس کی جانب سے گھروں پر چڑھائی کر کے کباڑی کا کام کرنے والے نوجوان کو بلا جواز گرفتار کئے جانے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر عبدالقدوس رند، شاہ میر اور خدا بخش سمیت دیگر نے کہا کہ قاسم آباد پولیس نے بغیر کسی جواز کے ہمارے گھروں پر چڑھائی کر کے گھروں میں موجود سامان اپنی تحویل میں لینے سمیت ہمارے ایک نوجوان امب کو بھی گرفتار کر کے اپنے ساتھ لے گئی۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار نوجوان کباڑی کا کام کرتا ہے اور پولیس نے بغیر کسی جرم کے گھروں پر چڑھائی کر کے چادراور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے نوجوان کو گرفتار کیا ہے اور اب نوجوان کی آزادی کیلئے بھاری رشوت طلب کر رہی ہے اور رشوت نہ دینے پر گرفتار نوجوان کے خلاف جھوٹے کیس بنانے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں ۔ انہوں نے آئی جی سندھ پولیس ،ڈی آئی جی اور ایس ایس پی حیدرآباد سے اپیل کی کہ قاسم آباد پولیس کی زیادتیوں کا نوٹس لے کر گھروں پر چڑھائی کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کر کے بلاجواز گرفتار کیے گئے نوجوان کو آزاد کیا جائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: متنازع نہروں کیخلاف وکلاء کا احتجاج آج بھی جاری
—فائل فوٹومتنازع نہروں کے خلاف سٹی کورٹ کراچی اور سندھ ہائی کورٹ میں وکلاء کا احتجاج آج بھی جاری ہے۔
سندھ بار کونسل کی صوبے بھر کی عدالتوں میں ہڑتال کے باعث وکلاء نے سندھ ہائی کورٹ کی مرکزی عمارت اور انیکسی بلڈنگ کے دروازے بند کر دیے۔
کراچی دریائے سندھ پر متنازع کینالز کے معاملے پر...
وکلاء نے سائلین اور سرکاری عملے کو عدالتوں میں داخل ہونے سے روک دیا جبکہ سٹی کورٹ کے مرکزی دروازے بھی بند کر دیے گئے۔
وکلاء نے کینالز کا معاملہ حل ہونے تک عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔