Nawaiwaqt:
2025-07-26@15:26:19 GMT

صدر مملکت 5 روزہ دورہ چین پر روانہ

اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT

صدر مملکت 5 روزہ دورہ چین پر روانہ

صدر پاکستان آصف علی زرداری 5 روزہ دورہ چین پر روانہ ہوگئے، وہ بیجنگ میں چینی ہم منصب اور وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری 5 روزہ دورہ پر چین کے لیے روانہ ہوگئے. نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور ڈاکٹر عاصم حسین بھی صدر کے ہمراہ ہیں۔صدر مملکت سرکاری دورے کے دوران بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی چیانگ سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے تمام پہلوؤں پر بات چیت کی جائے گی.

اس دوران معاشی اور تجارتی تعاون کے فروغ سمیت سی پیک کے موجودہ اور آئندہ منصوبوں پربات چیت کی جائے گی۔اس کے علاوہ انسدادِ دہشت گردی. سیکیورٹی تعاون اور خطے میں امن و استحکام کے امور پربھی تبادلہ خیال ہوگا۔صدر مملکت آصف علی زرداری چینی حکومت کی خصوصی دعوت پر 9ویں ایشین ونٹر گیمز کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: صدر مملکت

پڑھیں:

گورنرسندھ کی صدر مملکت آصف علی زرداری کو 70ویں سالگرہ پر مبارک باد

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو 70ویں سالگرہ کے موقع پر پرخلوص مبارک باد پیش کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے صدر کو مبارک باد کے پیغام کے ساتھ ایک خوبصورت گلدستہ بھی بھجوایا۔ گورنر سندھ نے صدر مملکت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ صدر مملکت کو صحت، تندرستی اور طویل عمر عطا فرمائے، آمین۔ گورنر کامران خان ٹیسوری نے صدر آصف علی زرداری کی قیادت کو قومی یکجہتی اور جمہوریت کی مضبوطی کی علامت قرار دیا۔

متعلقہ مضامین

  • گورنرسندھ کی صدر مملکت آصف علی زرداری کو 70ویں سالگرہ پر مبارک باد
  • صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی اہم ملاقات
  • سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی صدر زرداری سے ملاقات
  • اسحاق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے
  • اسحٰاق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے
  • اسحٰق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے
  • نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اہم ترین دورہ پر واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے
  • صدر آصف علی زرداری سے چینی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال
  • چینی وزیر اعظم 2025 کی عالمی مصنوعی ذہانت کانفرنس میں شرکت کریں گے، وزارت خا رجہ
  • گلوبل ہیلتھ فورم 2025 میں شرکت کیلیے وزیر صحت مصطفیٰ کمال بیجنگ روانہ