وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ،سینئر وزیر شرجیل میمن اورناصرحسین شاہ کے ہمراہ چین پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2025ء)صدر مملکت آصف علی زرداری چین کے چار روزہ سرکاری دورے پرروانہ ہوگئے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری سے قبل وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ چین پہنچ گئے ہیں۔
(جاری ہے)
یجنگ ایئرپورٹ پر پاکستانی سفارتخانے کے اعلی اہلکاروں نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ ، سینئر وزیر شرجیل انعام میمن صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ کا استقبال کیا۔
حکومت سندھ کا وفد چین میں مختلف تجارتی و صنعتی شخصیات سے ملاقاتیں کرے گا اور سندھ میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بریفنگ دے گا۔ سندھ میں زراعت، توانائی، ٹرانسپورٹ، انفراسٹرکچر، اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں مشترکہ منصوبوں پر گفتگو ہوگی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
یومِ آزادی کی تقریبات بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ
ویب ڈیسک : سندھ حکومت نے یومِ آزادی کی تقریبات بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اجلاس میں آئندہ ماہ یومِ آزادی اور ’معرکۂ حق‘ کی تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
شرجیل میمن نے کہا کہ 14 اگست اور معرکۂ حق کی مناسبت سے تقریبات سندھ حکومت کے وژن کا عکاس ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سال یومِ آزادی حب الوطنی، قربانی، یکجہتی اور سچائی کے پیغام کے طور پر منائی جائے گی۔
دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری