Nawaiwaqt:
2025-07-26@07:14:03 GMT

حکومت کا حاجیوں کو اخراجات میں بچی رقم واپس کرنے کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT

حکومت کا حاجیوں کو اخراجات میں بچی رقم واپس کرنے کا اعلان

وفاقی وزیربرائے مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے گزشتہ سال حج پر گئے لوگوں کو 20 ہزار سے لے کر ایک لاکھ روپے تک واپس کرنے کا اعلان کردیا اور ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ جتنا سستا حج ہم کرارہے ہیں دنیا میں اتنا سستا حج کہیں نہیں ہوتا۔اسلام آباد میں ایڈیشنل سیکریٹری مذہبی امور کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے کہا کہ قوم کو خوش خبری دینا چاہتا ہوں کہ پچھلے سال جتنے بھی حاجی گئے تھے.

انہیں ریفنڈ دے رہے ہیں. پچھلے سال حج کرنے والوں کو 20 ہزار روپے سے لے کر ایک لاکھ روپے تک واپس ملیں گے، اس سال بھی حاجیوں کو بہترین سہولیات فراہم کریں گے. اس سال حج کے اخراجات بڑھائے نہیں گئے۔ایڈیشنل سیکریٹری مذہبی امور نے رقوم واپسی کی تفصیلات پیش کیں کہ کسی حاجی کو ایک لاکھ روپے اور کسی حاجی کو بیس ہزار روپے ملیں گے، ایک لاکھ چالیس ہزار روپے صرف تین فیصد حجاج کو واپس ملیں گے.75ہزار روپے 23 فیصد حاجیوں کو ملیں گے اسی طرح تین ہزار حاجیوں کو 50 ہزار روپے واپس ملیں گے۔ایڈیشنل سیکریٹری نے کہا کہ حج کے لیے 10 لاکھ 50 ہزار روپے سے لے کر 11 لاکھ 75 ہزار روپے تک لے رہے ہیں. اس حج میں بھی اگر بچت ہوگئی تو ان حاجیوں کو پیسے واپس ملیں گے.جمعہ تک حاجیوں کے اکاؤنٹ میں پیسے واپس آنا شروع ہوجائیں گے۔وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے کہا کہ انہوں نے بتایا کہ پچھلے سال جتنے حاجی گئے اس سال بھی تقریبا اتنی ہی درخواستیں ملی ہیں. پچھلے سال شارٹ حج 10 لاکھ 75 ہزار روپے کا تھا اس سال 10 لاکھ 50 ہزار روپے کا ہوگا، جتنا سستا حج پیکیج ہم آفر کررہے ہیں دنیا بھر میں کہیں بھی اتنا سستا حج پیکیج نہیں ہے. ڈالر کے ریٹ کے تناسب سے خطے ہی نہیں دنیا کا سستا حج کرانے جارہے ہیں۔وزیر مذہبی امور نے کہا کہ کم از کم 10 لاکھ 50 ہزار سے 11 لاکھ 75 ہزار روپے حج پیکیج رکھا گیا ہے. پہلے 10 لاکھ 75 ہزار کا اعلان کیا گیا اب اس میں بھی 25 ہزار فی کس کم کیا گیا ہے. سرکاری اسکیم کے تحت حج کوٹا مکمل ہوچکا ہے.ہم اب مزید کوئی درخواست نہیں لیں گے. ہارڈ شپ کوٹا کی سہولت البتہ موجود رہتی ہے. حج کے معاملے میں سعودی وزیر حج ڈاکٹر توفیق ربیعہ نے جتنا تعاون ہم سے کیا ہے اتنا کسی سے نہیں ہوگا۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: لاکھ 75 ہزار ہزار روپے حاجیوں کو نے کہا کہ ایک لاکھ سستا حج اس سال

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف کا14  اگست یوم آزادی پر ای بائیک سکیم کے باقاعدہ افتتاح کا اعلان

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے درآمدی بل میں کمی اور ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ماحول دوست الیکٹرک گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے فروغ کے لئے اسکیم متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومت نے ای بائیک سکیم کا مسودہ تیار کرلیا ہے ، جس کا وزیراعظم شہباز شریف 14  اگست کو افتتاح کریں گے۔

ذرائع کے مطابق الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی کے لئے حکومت نے موجودہ بجٹ میں 9 ارب روپے مختص کر رکھے ہیں۔حکومت الیکٹرک بائیکس پر 65 ہزار روپے سبسڈی دے گی جبکہ باقی رقم بینک بلاسود فراہم کریں گے۔سکیم کے لئے آن لائن رجسٹریشن ہوگی، مقررہ حد سے زیادہ درخواستوں کی صورت میں قرعہ اندازی کی جائے گی۔

اراکین قومی اسمبلی کو 3 سال میں کتنی رقم  کے فری سفری واؤچرز جاری کیے گئے ۔۔۔؟ انصار عباسی اہم تفصیلات سامنے لے آئے

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ الیکٹرک وہیکلزپالیسی کے تحت 2030 تک ملک میں ای بائیکس کی تعداد کم از کم 20 لاکھ تک پہنچائی جائے گی۔ 53 ہزار950 ای رکشے،99 ہزار 155 کاریں ، دو ہزار دو سو38 بسیں اور دو ہزار نو سو چھیانوے ٹرک بھی دستیاب ہوں گے۔

اگلے 5 سال میں مجموعی طور پر 22 لاکھ 13 ہزار 115 ای وہیکلز کا ہدف مقرر کیا گیا ہے, پہلے مرحلے میں ملک بھر میں 40 فاسٹ چارجنگ اسٹیشنز قائم ہوں گے، اسلام آباد کو الیکٹرک گاڑیوں کے حوالے سے ماڈل سٹی بنانے کا پلان ہے۔وفاقی دارالحکومت کے تمام پیٹرول پمپوں پر چارجنگ پوائنٹس دستیاب ہوں گے۔

دوہرے قتل کیس میں ویڈیوبیان سامنے آنے کے بعد کوئٹہ پولیس نے مقتولہ بانو بی بی کی والدہ کو گرفتار کرلیا

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ڈلیوری بوائے کے ساتھ ایک لاکھ 21 ہزار روپے کی ڈکیتی کا ڈراپ سین
  • ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کا ایک اور ٹینڈر جاری
  • سسرالیوں نے خاتون کو ایک لاکھ 20 ہزار روپے میں فروخت کردیا
  • وزیراعظم شہباز شریف کا14  اگست یوم آزادی پر ای بائیک سکیم کے باقاعدہ افتتاح کا اعلان
  • وزیرا عظم شہباز شریف یوم آزادی کے موقع پر الیکٹرک بائیکس اسکیم کا افتتاح کریں گے
  • قومی اسمبلی: ارکان کو 3 سال میں 1ارب 16کروڑ روپے کے فری سفری واؤچرز جاری
  • قومی اسمبلی ارکان کو 1.16 ارب روپے کے فری سفری واؤچرز دیے گئے
  • شوگر ملز کی جانب سے 15 ارب روپے سے زائد کے قرضے واپس نہ کرنے کا انکشاف
  • شوگر ملز کی جانب سے 15ارب روپے سے زائد قرضے واپس نہ کیے جانے کا انکشاف
  • حج رجسٹریشن کی تعداد میں اضافہ، حج کوٹے میں بھی اضافے کے لیے رابطے کا فیصلہ