Jasarat News:
2025-09-18@14:38:16 GMT

صدر مملکت آصف زرداری 5 روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے

اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT

صدر مملکت آصف زرداری 5 روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے

اسلام آباد : صدر مملکت آصف علی زرداری سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے، بیجنگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر چین کے وزیرِ خزانہ لان فوآن، چین میں پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی اور پاکستان میں چینی سفیر چیانگ زائے ڈونگ نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔ 

ایوان صدر کے مطابق صدر آصف علی زرداری 4 سے 8 فروری تک چین کے سرکاری دورے پر ہیں، صدرمملکت کا دورہ چین دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے جو چین دوطرفہ اقتصادی و  تجارتی تعاون مزید بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ 

 صدر آصف علی زرداری  اپنے دورے میں چین کی اعلیٰ سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، وہ اپنے چینی  ہم منصب صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے اور چین کی اسٹیٹ کونسل کے پریمیئر لی چیانگ سے  بھی ملیں گے۔  صدر مملکت چینی شہر ہاربن میں 9ویں ایشین ونٹر گیمز کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: صدر مملکت

پڑھیں:

صدر زرداری کی چینی کمیونسٹ پارٹی کے سیکریٹری سے ملاقات

  تصویر سوشل میڈیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کی شنگھائی میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے سیکریٹری چن جینِنگ سے ملاقات ہوئی، ‎خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری، بلاول بھٹو زرداری، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور سندھ کے وزراء شرجیل میمن اور ناصرحسین شاہ بھی ملاقات میں موجود تھے۔

‎پاکستان کے چین میں سفیر خلیل ہاشمی اور چین کے پاکستان میں سفیر جیانگ ژی ڈونگ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ‎چینی قیادت اور شنگھائی الیکٹرک کے صدر سمیت اعلیٰ حکام بھی ملاقات میں شریک تھے۔

سیکرٹری سی پی سی نے صدر سے گفتگو میں کہا کہ ہر چینی پاکستان کو آئرن برادر اور ہر موسم کا ساتھی سمجھتا ہے، فروری میں صدر زرداری کی صدر شی جن پنگ سے ملاقات نتیجہ خیز رہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک آئندہ سال تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کا جشن منانے کے منتظر ہیں۔

‎صدر آصف زرداری نے کہا مخالف اور دشمن عناصر پاک چین دوستی کو نقصان نہیں پہنچا سکتے، پاک چین دوستی نسل درنسل آگے بڑھے گی اور مزید مستحکم ہوگی۔ انھوں نے کہا پاک چین تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے۔

ملاقات میں ٹیکنالوجی، آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور جدت پر بھی بات چیت ہوئی، ملاقات کے ‎بعد صدر زرداری اور وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ریاض پہنچ گئے، کنگ خالد ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال
  • وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
  • چین سے دوستی نسل در نسل آگے بڑھے گی: صدر مملکت
  • وزیر اعظم شہباز شریف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ریاض پہنچیں گے
  • سعودی ولی عہد کی دعوت پر وزیر اعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر ریاض روانہ
  • صدر ٹرمپ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے، احتجاجی مظاہرے متوقع
  • وزیرِاعظم شہباز شریف آج سعودی عرب کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے، کن اہم امور پر گفتگو ہوگی؟
  • صدر زرداری کی چینی کمیونسٹ پارٹی کے سیکریٹری سے ملاقات
  • پاک چین دوستی نسل در نسل آگے بڑھے گی، صدر مملکت آصف زرداری کی شنگھائی میں اعلیٰ سطح ملاقاتیں