بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے اپنے تمام مداحوں سے درخواست کی ہے کہ مداح ان سے جو محبت کرتے ہیں اس کا آدھا حصہ ان کے بچوں سہانا خان اور آریان خان کو دے دیں تو وہ شکر گزار ہوں گے۔

حال ہی میں کنگ خان نے نیٹ فلکس کے ایونٹ ’نیکسٹ آن نیٹ فلکس‘ میں شرکت کی، جہاں ان کے بیٹے آریان خان کے ہدایت کردہ پہلے پروجیکٹ ’دی بیڈز آف بالی ووڈ‘ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔  

تقریب کے دوران شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے درخواست کی کہ جو محبت انہیں دی جاتی ہے، اس کا 50 فیصد ان کے بیٹے آریان اور بیٹی سوہانا کو بھی دے دیا جائے۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Netflix India (@netflix_in)

انہوں نے کہا کہ آریان ہدایتکاری میں پہلا قدم رکھ رہا ہے جبکہ سوہانا اداکاری کے میدان میں اپنی صلاحیتیں منوانے جا رہی ہیں، اور اگر دنیا انہیں بھی وہی پیار دے جو انہیں دیا گیا ہے، تو یہ ان کے لیے بہت بڑی خوشی کی بات ہوگی۔  

مزاح سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا کہ انہوں نے اپنی حسِ مزاح اور مزاحیہ مواد تخلیق کرنے کی صلاحیت آریان کو منتقل کر دی ہے۔ انہوں نے ’دی بیڈز آف بالی ووڈ‘ میں شامل تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے شاندار کام کیا ہے اور وہ خود بھی سیریز کی کچھ اقساط دیکھ چکے ہیں، جو انہیں بے حد مزاحیہ لگیں۔  

شاہ رخ خان نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ان کے لطیفوں پر بعض لوگ برا مان جاتے ہیں، جس کی وجہ سے انہوں نے مذاق کرنا چھوڑ دیا ہے، اور اب یہ وراثت اپنے بیٹے آریان کو سونپ دی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز آریان خان کی نیٹ فلکس سیریز بیڈز آف بالی ووڈ کا پرومو جاری کیا گیا تھا جس کو مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیا گیا ہے۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Netflix India (@netflix_in)

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: شاہ رخ خان نے بالی ووڈ انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

کارتک آریان اچھا دھاری ناگ کا روپ دھارنے کو تیار

کرن جوہر کی دھرم پروڈکشنز اور مہاویر جین فلمز کی نئی پیشکش ’ناگزیلا‘، کارتک آریان مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دھرم پروڈکشنز اور مہاویر جین فلمز نے اپنی نئی فلم ’ناگزیلا‘ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ یہ فلم فینٹسی اور کامیڈی کا امتزاج ہوگی، جس میں مشہور اداکار کارتک آریان مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔

کارتک فلم میں ’پریمویدیشور پیارے چند‘ کا کردار نبھائیں گے، جو کہ ایک ’اچھا دھاری ناگ‘ (شکل بدلنے والا سانپ) ہے۔ فلم کی ریلیز کی تاریخ بھی طے کر لی گئی ہے یہ ہندو تہوار ناگ پنچمی کے موقع پر، 14 اگست 2026 کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by India Today (@indiatoday)

واضح رہے کہ دھرم پروڈکشنز اور مہاویر جین فلمز اس سے قبل بھی ناظرین کو متاثر کن فلمیں پیش کر چکی ہیں، اور اس نئی پیشکش سے شائقین کو ایک بار پھر تفریحی اور منفرد تجربہ ملنے کی امید ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • ذہنی دباؤ کی وجہ سے نِدا ڈار نے کرکٹ سے وقفہ لے لیا
  • 62 سالہ ہالی ووڈ اداکارہ ’دنیا کی خوبصورت ترین خاتون‘ قرار
  • قائد اعظم سے ملاقات کر چکا ہوں، فیصل رحمٰن
  • ندا یاسر کا لائیو شو میں بڑا اعتراف، ساتھی اداکارہ کی شادی سے متعلق خبر جھوٹی تھی؟
  • ابھینندن کی طرح اس بار بھی 100 فیصد جواب دینے کی پوزیشن میں ہیں، خواجہ آصف
  • آئی ایم ایف رپورٹ‘ رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتار 3.6 سے کم کرکی2.6 فیصد کردی
  • کارتک آریان اچھا دھاری ناگ کا روپ دھارنے کو تیار
  • آئی ایم ایف نے پاکستان کی خام ملکی پیداوار کی شرح نمو کے تخمینے میں کمی کردی
  • محبت میں دھوکا، اداکارہ مشال خان نے مردوں کے حق میں آواز بلند کردی
  • محبت میں دھوکا، اداکارہ امر خان نے مردوں کے حق میں آواز بلند کردی