پاکستان کو جس پستی کی طرف دھکیلا گیا تھا، اس میں ٹھہراؤ آنا خوش آئند ہے، نواز شریف WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو جس پستی کی طرف دھکیل دیاگیا تھا، اس میں ٹھہراؤ آنا خوش آئند ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف سے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ملاقات کی، گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال، پنجاب میں ترقیاتی عمل اور عوام کی خدمت کے منصوبوں پر غور کیاگیا۔
ملاقات کے دوران نوازشریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کی رفتار میں کمی کا آنا معاشی بہتری کا اشارہ ہے، اسٹاک ایکسچینج کی بلندی کاروباری اور سرمایہ کار برادری کے اعتماد کی جھلک ہے، ترقی کی طرف سفر کی رفتار کا بڑھنا خوشگوار تبدیلی کی آمد کی علامت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جس پستی کی طرف دھکیل دیاگیا تھا اس میں ٹھہراؤ آنا خوش آیند ہے، وزیراعظم شہباز شریف وفاق میں بڑی محنت سے کام کررہے ہیں، اللہ تعالی کا فضل ہورہا ہے، مریم نوازشریف وزیراعلی سے بڑھ کر پنجاب میں ایک ماں اور بیٹی کے جذبے سے کام کررہی ہے، اللہ تعالی بھی اُن کا ہاتھ پکڑتا ہے جو نیک نیتی اور محنت سے اُس کی مخلوق کی خدمت کرتے ہیں۔
ملاقات کے دوران ارکان اسمبلی نے پنجاب میں ترقیاتی کاموں اور عوامی منصوبوں پر وزیراعلی مریم نوازشریف کو خراج تحسین کیا اور کہا کہ میاں صاحب آپ مریم نوازجیسی بہادر اور لائق بیٹی پر جتنا فخرکریں کم ہے، میاں نوازشریف کا نام لگا ہے تو برکت ہی برکت ہے، مریم نواز شریف ایک سال میں ہر طبقے کی بحالی کے پرگرام لائی ہیں، لوگ دعائیں دے رہے ہیں،
ارکان پنجاب اسمبلی نے کہا کہ ستھرا پنجاب، کسان کارڈ، سکالرشپ پروگرام، سڑکوں کی تعمیر و بحالی، ‘دھی رانی پروگرام، بنیادی اور دیہی مراکز اور صحت کے پورے نظام کی اپ گریڈیشن کے کام عوام کی خدمت کے نشان ہیں۔
وزیراعلی مریم نوازشریف نے ارکان پنجاب اسمبلی سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ قائد نوازشریف کی بیٹی ہونے اور وزیراعظم شہبازشریف کی مثالی عوامی خدمت کے حوالے سے زیادہ ذمہ داری محسوس کرتی ہوں، آپ سب کی راہنمائی اور اعتماد ہی ہماری قوت اور کامیابی کی کلید ہے، عوامی خدمت کے معیار اور رفتار کے ذریعے مسلم لیگ (ن) کی ماضی کی روایت کو آگے بڑھا رہے ہیں۔
ملاقات میں قومی اور صوبائی سطح پرمعاشی ترقی، عوامی فلاح کے منصوبوں سمیت دیگر شعبوں میں مستقبل کی حکمت عملی پر مشاورت بھی ہوئی، پارٹی کے سینئر رہنما اور وزیردفاع خواجہ محمد آصف، سینیٹر پرویز رشید، رانا ثناء اللہ، پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب اور راشد نصر اللہ بھی اجلاس میں موجود تھے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پاکستان کو جس پستی کی طرف مریم نوازشریف اس میں ٹھہراو پنجاب اسمبلی نواز شریف مریم نواز خدمت کے کہا کہ

پڑھیں:

ایگریکلچر گریجویٹس کیلئے انٹرن شپ کے دوسرے فیز کا آغاز، 60 ہزار ماہانہ ملیں گے

لاہور (نیوز رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے مستونگ حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے میجر زیاد سلیم اور سپاہی ناظم حسین کو خراج عقیدت پیش اور شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مادر وطن کے بہادر سپوتوں نے 3 بھارتی حمایت یافتہ دشمنوں کو جہنم واصل کر کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے۔ شہداء نے امن کی شمع اپنے لہو سے روشن کی۔ پوری قوم شہداء کی مقروض ہے۔ علاوہ ازیں  مریم نواز نے ڈوبنے سے بچاؤ کے عالمی دن پر پیغام میں کہا ہے کہ ڈوبنے سے بچاؤ کا عالمی دن احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا شعور دیتا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ پانی زندگی کی علامت ہے مگر بے احتیاطی سے پانی موت کا سبب بھی بن سکتا ہے۔ سیلاب میں متعدد افراد کا ڈوبنا انتہائی تکلیف دہ اور پریشان کن ہے۔ نہانے پر پابندی کیلئے وارننگ، سائن سسٹم اور مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ریسکیو 1122 ٹیمیں عوام کو ڈوبنے سے بچانے کیلئے پوری طرح متحرک ہیں۔ وزیراعلیٰ  نے والدین سے اپیل کی ہے کہ بچوں کو  نالوں، نہروں اور دریاؤں میں نہانے سے روکیں۔ دوسری جانب مریم نواز کے ویژن کے مطابق ینگ ایگریکلچرگریجویٹس کے لئے منفرد پروگرام جاری ہے۔ پروگرام کے دوسرے فیز کا آغاز کر دیا گیا۔ ینگ ایگریکلچر گریجویٹس پروگرام سے 2ہزار گریجویٹ انٹرنیز کو ماہانہ 60 ہزار روپے سکالر شپ دیا جائے گا۔ پروگرام کے تحت بی ایس سی ایگریکلچر اور بی ایس سی (آنرز) ایگریکلچر ل انجینئرنگ کرنے والے طلبہ انٹرن شپ پروگرام کے اہل ہوں گے۔ مریم نواز نے کہا کہ ایگریکلچر انٹرن شپ پروگرام سے نا صرف کاشتکاروں کی معاونت کی جاتی ہے بلکہ نوجوانوں کو باعزت روزگار بھی مل رہا ہے۔ کاشتکار بھائیوں کے لئے گرین ٹریکٹرز اور ٹیوب ویل سولرائزیشن پروگرام کامیابی سے جاری ہیں۔ کاشتکاروں کو تمام سہولتیں ایک ہی چھت تلے فراہم کرنے کے لئے ماڈل ایگریکلچر مال لارہے ہیں۔ اُدھر مریم نواز نے نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور انکی معاشی ٹیم کو پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ایس اینڈ پی کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کے فیصلے کو تاریخی اور خوش آئند قرار دیا ہیاور کہا ہے کہ الحمدللہ! آج عالمی ادارے بھی پاکستان کی معیشت کے استحکام کو تسلیم کر رہے ہیں۔ ایس اینڈ پی کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری مدبرانہ قیادت اور معاشی بصیرت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ شفاف پالیسیوں، دور اندیشی اور ٹھوس معاشی اصلاحات سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوچکا ہے۔ کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی شب و روز محنت کا ثمر ہے۔ پاکستان اللہ کے فضل و کرم سے معاشی خود انحصاری کی منزل ضرور حاصل کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • مثالی گاؤں منصوبہ میں عوامی ضروریات مدنظر رکھ کر ترجیحات کا تعین کیا جائے گا: مریم نواز
  • ایگریکلچر گریجویٹس کیلئے انٹرن شپ کے دوسرے فیز کا آغاز، 60 ہزار ماہانہ ملیں گے
  • 2 ہزار ایگریکلچر گریجویٹ انٹرنز کو ماہانہ 60 ہزار روپے وظیفہ ملے گا: مریم نواز
  • حالیہ سیلابی ریلوں میں لوگوں کا ڈوبنا پریشان کن ہے: مریم نواز شریف
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کی میٹرک میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء کو مبارکباد
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، تعلیمی اداروں میں اصلاحات اور معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے کئی اہم فیصلے
  •  سینئر صحافی کی والدہ کے انتقال پر وزیراعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس   
  • متاثرین کے نقصان کا ازالہ کرینگے، کسی جگہ پر قبضہ ہونا کمشنر، ڈپٹی کمشنر کی ناکامی: مریم نواز
  • نواز شریف کا میاں محمد اظہر کے انتقال پر اظہار افسوس
  • پہلے لیڈر اور نظریے کی گاڑی چلاتا تھا اور اب مریم کی گاڑی چلانے کیلئے بہت سارے لوگ ہیں: کپٹن صفدر کا  وی لاگ میں سوال کا جواب