میرپورخاص،شہر بھر میں بے امنی کا راج ،شہری عدم تحفظ کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
میرپورخاص (نمائندہ جسارت) ضلع بھر میں بے امنی عروج پر چوری ڈکیتی لوٹ مار موٹر سائیکل چوری واردتوں میں اضافہ متعدد تھانوں میں مسلسل تعینات ایس ایچ آوز کی کارکردگی پر سوالیہ نشان۔ تفصیلات کے مطابق میرپورخاص ضلع میں بے امنی عروج پر ہونے سے تمام تھانوں کی حدود میں چوری ڈکیتی موٹر سائیکل چوری لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافے کے سبب شہری تشویش میں مبتلا ہیں شہریوں کا کہنا تھا کہ آئے روز کھلے عام لوٹ مار کرنے والے ملزمان سے شہری غیر محفوظ ہوچکے ہیں دکانوں کے تالے توڑنے اسلحہ کے زور پر تاجروں کے ساتھ اور شہریوں سے لوٹ مار موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے ضلع کا کوئی بھی تھانہ بے امنی کی لپیٹ سے محفوظ نہیں رہا ہے ضلع بھر میں تعینات ایس ایچ اوز میں متعدد ایس ایچ مستقل بنیادوں میں تعینات رہنے پر ان کی کارکردگی سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی اور ایس ایس پی کی جانب سے متعدد ایس ایچ آوز کو شوکاز نوٹس اور انکریمنٹ سمیت محکمہ جاتی کارروائی کے باوجود ایس ایچ اوز اپنی کارکردگی بہتر کرنے کے بجائے من پسند تھانوں پر تعینات رہنے کے لیے کوششوں میں مصروف دکھائی دیتے ہیں۔ ضلع بھر میں چوری ڈکیتی لوٹ مار چوری کی وارداتوں میں اضافہ کے ساتھ ساتھ ضلع بھر میں ہیروئن کرسٹل آئس چرس کچی شراب سمیت دیگر منشیات کا کاروبار عروج پر ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے ہر ماہ کارکردگی رپورٹ میں سب اچھے کا راگ الاپا جاتا ہے۔ شہریوں نے آئی جی سندھ ڈی آئی جی اور ایس ایس پی میرپورخاص سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے ایس ایچ آوز جو عرصہ دراز سے ایک ہی تھانے پر تعینات ہے ان کی جگہ دوسرے فرض شناس افسر کو تعینات کیا جائے اور ہر تین ماہ کی کارکردگی رپورٹ کی روشنی میں ایس ایچ آوز کے تبادلے دیگر تھانوں میں کیے جائیں تاکہ کچھ حد تک ضلع میں بے امنی کی بڑھتی ہوئی لہر کو کم کیا جاسکے۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل ایس ایچ ا وز لوٹ مار
پڑھیں:
فواد خان کی فلم ’’عَبیر گُلال‘‘ تنازع کا شکار، یوٹیوب سے گانے ڈیلیٹ کر دیئے گئے
پاکستان کے سپر اسٹار فواد خان اور بھارتی اداکارہ وانی کپور کی فلم عَبیر گُلال کے گانوں کو یوٹیوب سے ڈیلیٹ کردیا گیا ہے۔
پہلگام واقع کے بعد سے فواد خان اور وانی کپور کی فلم کو شدید تنقید کا سامنا ہے، جس کے نتیجے میں فلم کی بھارت میں ریلیز بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔
واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر عبیر گلال کے بین کا ہیش ٹیگ بھی ٹرینڈ کر رہے اور فلم کے بائیکاٹ کا مطالبہ زور پکڑ چکا ہے۔ جس کے بعد اب اس فلم کے گانے ’خُدایا عشق‘ اور ’انگریزی رنگ رسیا‘ جو یوٹیوب انڈیا پر دستیاب تھے، اب ہٹا دیے گئے ہیں۔ یہ گانے پروڈکشن ہاؤس اور سریگاما کے آفیشل چینلز پر اپ لوڈ کیے گئے تھے۔
اس فلم کا ایک اور گانا 24 اپریل کو ریلیز ہونا تھا جس کو ریلیز نہیں کیا گیا تاہم اس حوالے سے اب تک فلم کے پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
یاد رہے کہ بھارتی وزارت اطلاعات و نشریات نے فواد خان کی فلم عبیر گلال کی کو بھارت میں ریلیز کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ فلم کی ہدایت کاری آرتی ایس بگڑی نے کی ہے۔ فلم کی کاسٹ میں ردھی ڈوگرا، لیزا ہیڈن، فریدہ جلال، سونی رازدان، پرمیت سیٹھی اور راہول ووہرا بھی شامل ہیں۔