چوہنگ میں 8 سالہ بچے کے ساتھ بد فعلی کرنے والے ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء)چوہنگ میں 8 سالہ بچے کے ساتھ بد فعلی کرنے والے ملزم کو گرفتارکر لیا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ 8 سالہ حسنین گھر سے دوکان پر چیز لینے گیا تو احمد نامی لڑکابچے کو ورغلا کر اپنے گھر لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔
(جاری ہے)
8 سالہ بچے کے چاچا نے تھانہ چوہنگ میں درخواست دی ۔ایس ایچ او چوہنگ ناصر حمید نے فوری مقدمہ درج کرکے جدید ٹیکنالوجی کی مدد ملزم احمد کو گرفتار کرلیا۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پرتشدد اور ہلڑبازی کرنے والا نوجوان گرفتار
اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے اور ہلڑ بازی کرنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔اسلام آباد پولیس کے مطابق نوجوان نےکل رات آئی 8 مرکز میں ہلڑبازی کی اورپولیس اہلکاروں پر تشدد کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی پولیس اہلکاروں سے جھگڑنے اور گالم گلوچ کی ویڈیو سامنے آئی تھی، ویڈیو میں ملزم پولیس اہلکاروں سے جھگڑتا اورگالم گلوچ کرتا نظر آرہا ہے۔سامنے آنے والی ویڈیو میں ملزم کو پولیس اہلکاروں سے جھگڑنے کے بعد گاڑی میں بیٹھ کر فرارہوتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔تھانہ آئی9 پولیس نے پولیس اہلکاروں سے جھگڑنے اور ہلڑ بازی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور اس کی گاڑی بھی تھانے منتقل کر دی ہے۔