قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح، گلوکاروں کی پرفارمس پر شائقین کے لیے داخلہ فری
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
چیمپئنز ٹرافی کے لیے خاص طور پر جدید طرز سے تعمیر کیے جانے والے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح 7 فروری کو شام 7 بجے کیا جائے گا۔ اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے کرکٹ کے دیوانوں اور لاہوریوں کے لیے بڑی خوشخبری کا اعلان کیا ہے۔
محسن نقوی کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ کے مطابق قذافی اسٹیڈیم کے شاندار افتتاح کے موقع پر معروف گلوکار پرفارمنس دیں گے جس سے لطف اندوز ہونے کے لیے شائقین کو کسی قسم کا کوئی ٹکٹ نہیں خریدنا پڑے گا اور ان کا داخلہ فری ہو گا۔
پرفارم کرنے والے گلوکاروں میں عارف لوہار، علی ظفر اور آئمہ بیگ شامل ہیں، اس کے علاوہ اسٹیڈیم میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شائقین کو اس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے، انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آئیے مل کر پاکستان میں کرکٹ کے مستقبل کا جشن منائیں اور اس لمحے کو اپنی یادوں کا حصہ بنائیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کے چیئرمین اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا تھا کہ لاہور قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح 7 فروری کو وزیراعظم پاکستان کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: قذافی اسٹیڈیم میں تیاریاں مکمل، وزیراعظم 7 فروری کو افتتاح کریں گے، محسن نقوی
جمعہ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی و وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ستمبر میں قذافی اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش مکمل کرنے کے لیے 31 جنوری کا وعدہ کیا تھا، جبکہ ستمبر میں قذافی اسٹیڈیم کا کام شروع کیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ان سے زیادہ میڈیا نے اس اسٹیڈیم کے کام کی رفتار اور جائزہ لینے کے لیے چکر لگائے ہیں جس پر کسی نے مثبت تنقید بھی کی اور کسی نے منفی پروپیگنڈا بھی کیا۔
انہوں نے کہا کہ 8 اکتوبر کو اس اسٹیڈیم کی تعمیر کا کام شروع کیا تھا، آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اب اسٹیڈیم کی تعمیر کس مرحلے میں ہیں، چیمپیئنز ٹرافی کی ایک تقریب رونمائی آئی سی سی کے اشتراک سے 16 فروری کو رکھی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قذافی اسٹیڈیم کا عمران خان انکلوژر: ’کیا یہاں بیٹھنے کی اجازت ہوگی؟‘
محسن نقوی نے کہا کہ ہم اپنے مہمانوں کا استقبال کرنے کے لیے برجوش ہیں، لیکن بارڈر پار بڑے لوگ ہیں جو ایک پتھر بھی غلط لگے تو وہ اسے ڈھونڈنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن اللہ نے چاہا تو انہیں کہیں سے بھی ایسا کچھ نہیں ملے گا، ہمارے انتظامات میں کوئی خامی یا کمی کوتاہی نہیں ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ اسٹیڈیم میں کرسیوں کے حوالے سے باتیں کی جا رہی ہیں، ہم نے یہ کرسیاں چین سے منگوائی ہیں، اس سے پہلے والی کرسیاں 5 گنا زیادہ مہنگی تھیں، یہ ایچ ٹی پی کی عالمی معیار کی کرسیاں ہیں جن کی گارنٹی 20 سال کی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسٹیڈیم میں داخلہ فری چیمپئنز ٹرافی چیمپئنز ٹرافی 2025 قزافی اسٹیڈیم.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسٹیڈیم میں داخلہ فری چیمپئنز ٹرافی چیمپئنز ٹرافی 2025 قزافی اسٹیڈیم قذافی اسٹیڈیم کا محسن نقوی نے اسٹیڈیم میں نے کہا کہ فروری کو انہوں نے کے لیے
پڑھیں:
ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے ویمنز ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ موخر، وجہ کیا بنی؟
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ویمنز ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ کی تاریخ میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ پہلے 6 جون 2025 کو سری لنکا میں شروع ہونے والا تھا۔
اے سی سی کے صدر محسن نقوی نے ایکس پر لکھا کہ سری لنکا کرکٹ بورڈ کے صدر شممی سیلوا کی طرف سے بھیجے گئے خط میں سری لنکا میں موسمی حالات کی ناسازگاری اور چکن گونیا مرض کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظر ٹورنامنٹ کی تاریخ کو مؤخر کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیے: سعدیہ اقبال ٹی20 کی نمبر ون بولر، پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی جانب سے پذیرائی
اے سی سی کا کہنا ہے کہ وہ خواتین کے کرکٹ کو فروغ دینے اور نئی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے پرعزم ہے۔
محسن نقوی نے ایک بیان میں کہا کہ ہم خواتین کرکٹرز کے لیے مواقع فراہم کرنے اور ایشیا میں خواتین کے کرکٹ کے مستقبل کے لیے پرعزم ہیں۔ ہم جلد از جلد نئے شیڈول کا اعلان کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایشین کرکٹ کونسل خواتین ایمرجنگ ٹیم ایشین کرکٹ کپ محسن نقوی