چمن: کارروائی میں بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
—فائل فوٹو
چمن کے علاقے گلدار باغیچہ میں کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ بر آمد کر لیا گیا۔
لیویز حکام کے مطابق برآمد ہونے والا اسلحہ اور گولہ بارود دہشت گردی کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔
حکام نے بتایا ہے کہ اسلحہ اور گولہ بارود کالعدم تنظیم کے کمپاؤنڈ سے برآمد کیا گیا ہے۔
آپریشن کے دوران خودکش جیکٹ، 64 مارٹر گولے، 270 کلو گرام بارود، 140 آئی ای ڈیز اور ڈیٹونیٹرز برآمد کرلیے گئے۔
گلدار باغیچہ میں کارروائی کے دوران اینٹی پرنسنل مائنز، راکٹ لانچر، گرینیڈ لانچرز، گرینیڈ، سیفٹی پن، اینٹی ایئر کرافٹ مارٹر گولے، سیٹلائٹ فون اور دیگر اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔
حکام نے بتایا ہے کہ کالعدم تنظیم کے کمپاؤنڈ سے مواصلاتی آلات بھی برآمد کیے گئے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پاک بھارت کشیدگی؛ پیٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار ذخیرہ کرنے کے احکامات
لاہور:پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار ذخیرہ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
آئل مارکیٹنگ کمپنی ذرائع کے مطابق پہلگام واقعے کے بعد پاک بھارت بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کو وافر مقدار میں ذخیرہ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
احکامات میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور آئل ریفائنری کو ڈیزل اور جیٹ فیول کی زیادہ سے زیادہ دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں پی ایس او سمیت دیگر امپورٹ کرنے والی کمپنیوں کو بھی آئل بروقت درآمد کرنے کی ہدایت دی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئل نے پی ایس او اور آئل مارکیٹینگ کمپنیوں کو ہدایت جاری کردی ہیں۔ دوسری جانب پیٹرولیم ذرائع نے بتایا کہ جیٹ فیول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل سمیت دیگر پٹرولیم مصنوعات موجود ہیں۔
ڈی جی آئل کی طرف سے ہدایت ملنے کے بعد ایمرجنسی میں حالات سے نمٹنے کے لیے اقدامات کر لیے گئے ہیں۔