پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل سے خط لکھ کر سیاسی این آر او مانگا جارہا ہے ۔وفاق المدارس العریبہ پاکستان کے سالانہ امتحانات کے دورے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی نے عمران خان کو بتایا کہ صوبے میں میرجعفر اور میرصادق کون ہے، سوچے سمجھے منصوبے کے تحت وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے سب کو سائیڈ لائن کیا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی 14سال کی سزا پر یہاں کوئی احتجاج نہیں ہوا، پی ٹی آئی اپنی صوبائی حکومت کے خلاف احتجاج کرنے جا رہی ہے احتجاج ہوئے لیکن سرکاری لوگوں کے علاوہ کسی نے حصہ نہیں لیا۔گورنر خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ اڈیالہ جیل سے "صنم کو خط لکھا” گانے کے مصداق اب سیاسی این آر او مانگا جارہا ہے،صوبائی حکومت کا کام لوگوں کو تحفظ دینا ہے اور وہ اپنے ہی خلاف احتجاج کر رہے ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ صوبائی حکومت پی ٹی آئی کے خلاف احتجاج میں کامیاب ہوتی ہے یا نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 500 ارب روپے کہاں خرچ ہوئے ہیں اس کا جواب مانگا جائے تو آئیں بائیں شائیں کر رہے ہیں، قبائلی اضلاع کے پیسے آتے ہیں لیکن یہ اپنے دھرنوں اور عیاشیوں پر خرچ کرتے ہیں،اس لئے کمیٹی بنائی گئی ہے تو اس سے حکومت کو تکلیف ہو رہی ہے۔گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ اپنی جیبیں بھرنے کے لئے خط لکھنے کے بجائے صوبے کے امن و امان کے لئے لکھنا چاہئے تھا۔

وزیراعلیٰ کی جانب سے افغانستان کے ساتھ مذاکرات سے متعلق بات کرتے ہوئے گورنرخیبر پختونخوا نے کہا کہ جب تک وفاق سے بات چیت نہ ہو تو افغانستان وفد نہیں بھیجنا چاہیے، افغانستان کو واضح پیغام ہے کہ ان کی سر زمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے مذاکرات برابری کی بنیاد پر ہونا چاہیےہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے آج تک سکیورٹی کو سنجیدہ نہیں لیا، کیا ہماری اسمبلی میں سکیورٹی پر کوئی بحث ہوئی ہے جس صوبائی اسمبلی میں پاک فوج کے خلاف قرارداد پاس ہو وہاں سیکورٹی کی بات کی ہوگی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ کے خلاف

پڑھیں:

بھارتی جارحیت پر خیبرپختونخوا حکومت وفاق کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 31 واں اجلاس ہوا جس میں پہلگام واقعے کے بعد بھارتی حکومت کے جارحانہ رویے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بھارتی حکومت کا یہ رویہ افسوسناک اور ناقابل برداشت ہے اور مودی سرکار ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت اس واقعے کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔

علی امین گنڈاپور نے اپنے دوٹوک موقف میں کہا کہ خیبر پختونخوا اور پورا پاکستان بھارت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے ہر طرح سے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ بھارتی حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ویڈیو: پاکستانی نوجوانوں کے لیے روزگار ڈھونڈنا آسان ہوگا، حکومت نے ڈیجیٹل یوتھ ہب لانچ کر دیا

وزیر اعلیٰ کے پی نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت اپنی نااہلی چھپانے کے لئے پاکستان کے خلاف زہر اگل رہی ہے اور اگر بھارت نے جارحیت کی کوشش کی تو اسے بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک کی سالمیت اور قومی مفاد کے لئے ہم سب متحد ہیں اور اس سلسلے میں کسی بھی قربانی کے لئے تیار ہیں۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بھارتی حکومت کا جارحانہ رویہ ہمیشہ سے خطے کے امن کے لئے ایک بڑا خطرہ رہا ہے اور یہ صورتحال مزید پیچیدہ بنا رہا ہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • نہروں کا تنازع، چشمہ رائٹ بینک کینال سیاست کی نذر نہ ہو، پختونخوا حکومت
  • نہروں کا تنازع؛ چشمہ رائٹ بینک کینال سیاست کی نذر نہ ہو، ترجمان پختونخوا حکومت کا انتباہ
  • کرم میں فریقین کے تمام بنکرز گرا دیے گئے، آئی جی خیبر پختونخوا
  • خیبر پختونخوا کی کابینہ کا اجلاس، بھارتی رویے کی مذمت، منہ توڑ جواب دینے کا عزم
  • بھارتی جارحیت پر خیبرپختونخوا حکومت وفاق کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا
  • خیبر پختونخوا مری کو 129 سال سے جاری مفت پانی کی فراہمی کیوں بند کرنے جا رہا ہے؟
  • خیبر پختونخوا میں پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس پارٹی پر حملہ
  • خیبر پختونخوا میں سڑک کنارے نصب بم سے پولیس موبائل پر حملہ، 2 اہلکار زخمی
  • خیبر پختونخوا اسمبلی، افغان مہاجرین کی واپسی مدت میں توسیع کی قرارداد منظور
  • خیبر پختونخوا میں شدید گرمی کی لہر اور کچھ علاقوں میں بارش کا امکان