ٹرمپ کی ڈیڈلائن، ہزاروں سرکاری ملازمین رضاکارانہ طور پر مستعفی
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
واشنگٹن:دوسری بار صدارت کا منصب سنبھالتے ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات اور بیانات کی میراتھون جاری ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی انتخابات میں غیرملکی مداخلت کی تحقیقات کرنے والی ایف بی آئی ٹیم کو تحلیل کر دیا۔ ایف بی آئی کی خصوصی ٹیم انتخابات میں غیرملکی مداخلت کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی تھی۔
ٹرمپ کی ہدایت پر امریکی اٹارنی جنرل کی جانب سےخصوصی ٹیم کو تحلیل کیا گیا ہے۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ آج مزید ایگزیکٹیو آرڈرز پر دستخط کریں گے۔ ٹرمپ کی جانب سے وفاقی حکومت کو نئی شکل دینےکی کوششیں جاری ہیں۔
رضاکارانہ طور پر مستعفی ہونے کیلئے سرکاری ملازمین کو دی گئی ڈیڈلائن آج ختم ہو رہی ہے۔ وائٹ ہاؤس اہلکار کا کہنا ہے کہ اب تک 40ہزار سرکاری ملازمین نے مستعفی ہونے کا معاہدہ قبول کر لیا ہے۔ معاہدےکےمطابق مستعفی سرکاری ملازمین کوستمبرکےآخر تک ادائیگی ہوگی۔
امریکی حکومت کا مقصد 5 سے 10 فیصد سرکاری ملازمین کی تعداد کم کرنا ہے اب تک تقریبا ً2 فیصد تک ملازمین مستعفی ہونے کا معاہدہ قبول کر چکے ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پی ٹی آئی کےسینئٹرز کے استعفے پارلیمنٹ پہنچ گئے
ویب ڈیسک : پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ کمیٹیوں سے بھی مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کرلیا
پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے بعد پی ٹی آئی کا سینٹ کمیٹیوں سے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی قیادت کے فیصلے پر پی ٹی آئی کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر علی ظفر سینیٹرز کے استعفے جمع کرانے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔
بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ آج اپنے پارٹی سینیٹرز کے کمیٹیوں سے استعفے جمع کرانے آیا ہوں، ہم نے تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا۔
پاکستان سے ایران جانیوالے زائرین کو اغوا کروانے والے نیٹ ورک کا کارندہ گرفتار
بیرسٹر علی ظفر کی قیادت میں سینیٹرز کے استعفے چیئرمین سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرادیے گئے۔ جس کے بعد پی ٹی آئی سینیٹرز کمیٹی اجلاسوں کا حصہ نہیں ہوں گے۔