حج واجبات کی تیسری قسط 6 سے 14 فروری تک وصول کی جائے گی
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
اسلام آباد : وزیرمذہبی امور چوہدری سالک حسین نے حج واجبات کی وصولی کے حوالےسے قومی بینکوں کو ہدایات جاری کر دیں۔
وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق بینکوں سے کہا گیا ہے کہ حج واجبات کی تیسری قسط 6 فروری 2025 سے 14 فروری 2025 تک وصول کی جائے۔
طویل دورانیہ کا حج 10 لاکھ 50ہزار روپے اور کم دورانیہ کا حج 11 لاکھ روپے کر دیاگیا ہے ، 2 اور 3 کمروں کی اضافی سہولت کی رقم ایک لاکھ 86 ہزار اور 60 ہزار سے کم کر دی گئی ہے، یہ فرق حج واجبات کی تیسری قسط میں کم کر کے وصول کیاجائے ۔
حج گروپ لیڈر کی اجازت سے طویل اور کم دورانیے کے حج کی مدت میں تبدیلی ، رہائشی کمرے کی سلیکشن بھی تبدیل کی جاسکتی ہے۔ یہ اسی صورت میں ممکن ہو گا کہ گروپ کےکسی درخواست گزار نے تیسری قسط ابھی تک ادا نہ کر دی ہو۔
وہ درخواست گزار جنہوں نے ابھی تک حج واجبات کی دوسری قسط ادانہیں کی وہ تیسری قسط کے ساتھ دوسری قسط کی رقم بھی جمع کرا سکتے ہیں۔ اسی طرح قربانی کا آپشن بھی تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ تمام بینکوں سے کہاگیا ہے کہ حج واجبات کی وصولی کی کمپوٹرائزڈ رسید درخواست گزاروں کو فراہم کریں۔ تیسری قسط کی ادائیگی کا نشان جب تک کمپیوٹر پر مارک نہیں ہو گا اس وقت تک تیسری قسط کی وصولی عدم ادائیگی میں شمار ہوگی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: حج واجبات کی تیسری قسط
پڑھیں:
کے الیکٹرک نے سندھ حکومت کے واجبات کی ادائیگی شروع کر دی، سوا اب روپے جمع کرا دیئے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء) سالوں بعد کراچی الیکٹرک(کے الیکٹرک)نے سندھ حکومت کے واجبات کی ادائیگی شروع کر دی ہے اور سوا اب روپے جمع کرا دیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے کئی سال بعد سندھ حکومت کے واجبات کی ادائیگی شروع کر دی ہے اور دو قسطوں میں سوا ارب روپے سے زائد کی رقم جمع کرائی ہے۔فریقین کے درمیان 32 ارب روپے سے زائد کے واجبات میں سے کے الیکٹرک نے 9.142 ارب روپے ادا کرنے اتفاق کیا اور ادائیگیوں کا شیڈول بھی جاری کر دیا۔(جاری ہے)
شیڈول کے مطابق ستمبر 2025 تک سندھ حکومت کو 4.258 ارب روپے کی ادائیگی کی جائے گی جب کہ کے الیکٹرک ہر ماہ جمع شدہ الیکٹرسٹی ڈیوٹی ادا کرنے کا بھی پابند ہوگا۔معاہدے کے مطابق بجلی بلوں میں صارفین سے وصول کی گئی الیکٹرسٹی ڈیوٹی اب اقساط میں سندھ حکومت کو ادا کی جائے گی۔ اس وقت الیکٹرسٹی ڈیوٹی کی مد میں کے الیکٹرک پر 32 ارب روپے سے زائد واجب الادا ہیں۔ الیکٹرسٹی ڈیوٹی کی عدم ادائیگی کا معاملہ پی اے سی میں زیر غور آیا تھا۔دریں اثنا کے الیکٹرک اور واٹر بورڈ کے درمیان 25 ارب روپے کے واجبات کا معاملہ تاحال حل طلب ہے اور کے الیکٹرک نے سرکاری محکموں کو بر وقت بل کی ادائیگی نہ کرنے پر بجلی کے کنکشن منقطع کرنے کی تنبیہہ جاری کر دی ہے۔