ایس ایس پی حیدر آباد کو برطرف نہ کرنے پر وکلا ءکا دھرنا
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) وکلاءاور پولیس کے درمیان تیسرے روز بھی گشیدگی برقرار وکلاءنے ایس ایس پی کو بر طرف نہ کیے جانے پر سپر ہائی وے پر دھرنا دے دیا اور عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا اور مطالبہ کیا کہ ایس ایس پی کو فوری طور پر برطرف کیا جائے ،تین روز قبل ایس ایس پی کے پروٹوکول کو کراس کرنے پر بھٹائی نگر پولیس نے علی رضا بوزدار نامی وکیل کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا تھا جس پر وکلاءاور پولیس افسران کے درمیان کشیدگی شروع ہوگئی جو اب انتہائی
صورتحال اختیار کر گئی۔ وکلاءکی بڑی تعداد نے سپر ہائی وے قاسم آ باد بائی بلاک کردی جس کے سبب سپر ہائی وے پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ وکلاءمطالبہ کر رہے ہیں کہ ایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ لنجار کو برطرف کیا جائے۔ وکلاءدو روز تک ایس ایس پی آ فس میں زبردستی گھس کر احتجاج کرتے رہے جس پر ڈی آئی جی حیدرآباد ریجن نے وکلاءکے نمائندوں کو یقین دہانی کرائی تھی کہ ایس ایس پی کو تبدیل کردیا جائے گا اور خود ڈی آ ئی جی ڈسٹرکٹ بار میں آ کر وکلاءکے نمائندوں سے بات کریں گے لیکن نا تو ایس ایس پی کا تبادلہ ہوا اور نہ ہی ڈی آ ئی جی نے بار میں آ کر وکلاءسے ملاقات کی،البتہ اس دوران مختلف تھانوں کے ایس ایچ او ز اور ڈی ایس پیز نے وکلاءکے رویے پر مشتعل ہو کر ایس ایس پی کو چھٹی کی درخواستیں جمع کرا دیں جبکہ وکلاءرہنما¶ں کا کہنا ہے کہ اگر فوری طور پر ایس ایس پی حیدرآباد کو نہ ہٹایا گیا تو احتجاج کا دائرہ سندھ کے دیگر شہر وں میں پھیل جائے گا ،احتجاج کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا رہا جبکہ پولیس کی جانب سے متبادل راستہ اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایس ایس پی کو
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ، چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کے کیس میں اہم پیش رفت
اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین کی برطرفی کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد آصف اور جسٹس انعام امین منہاس چیئرمین پی ٹی اے کی برطرفی کے خلاف دائر درخواست پر کل سماعت کریں گے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے گزشتہ روز سنائے گئے اپنے فیصلے میں چیئرمین پی ٹی اے لیفٹننٹ جنرل (ر) حفیظ الرحمان کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کا چیئرمین پی ٹی اے کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم
فیصلے میں کہا گیا تھا کہ کہ چیئرمین پی ٹی اے کی تعیناتی قانونی طور پر درست نہیں ہوئی لہٰذا چیئرمین پی ٹی اے کو فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے۔
بعد ازاں لیفٹننٹ جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں انٹراکورٹ اپیل دائر کی تھی۔