آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی پشاور یونیورسٹی پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
پشاور(اسپورٹس ڈیسک)آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی پشاور یونیورسٹی پہنچ گئی، ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے پاکستان میں شروع ہوگا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں سیکریٹری کھیل داد خان کا کہنا تھا کہ تعلیم کے ساتھ کھیل کی سرگرمیاں بھی ضروری ہے، ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ پشاور یونیوسٹی میں ٹرافی کی رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔سیکریٹری کھیل نے مزید کہا کہ امید ہے پاکستان کی ٹیم اچھا پرفارم کرے گی، محسن نقوی نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے بہت کام کیا۔پشاور یونیورسٹی کے وائس چانسلر نعیم قاضی نے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی کا انعقاد عالمی کرکٹ کی پاکستان میں بحالی کا اہم اقدام ہے، ٹرافی کے انعقاد سے یوتھ کی حوصلہ افزائی ہوگی، ہم کامیاب چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پر امید ہیں۔واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا پہلا میچ کراچی میں دفاعی چیمپیئن پاکستان اور ںیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ مقامی وقت کے مطابق میچ دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: چیمپیئنز ٹرافی
پڑھیں:
وفاقی جماعتوں کے تمام مرکزی قائدین گلگت بلتستان انتخابات میں متحرک
استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی قائدین بھی متحرک ہیں۔ نون لیگ کے قائد میاں نواز شریف بھی گلگت بلتستان پہنچ گئے ہیں۔ یاد رہے کہ گلگت بلتستان کے عام انتخابات کیلئے پولنگ 7 جون کو ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان الیکشن کی تاریخ کے آخری ہفتے میں انتخابی مہم زروں پر پہنچ گئی ہے، وفاقی جماعتوں کے تقریباً تمام مرکزی قائدین گلگت بلتستان پہنچ گئے ہیں اور اپنے اپنے امیدواروں کی انتخابی مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو زرداری نے سکردو میں جلسہ سے خطاب کیا۔ پیپلزپارٹی کے دیگر قائدین قمر زمان کائرہ، ندیم افضل چن، چوہدری منظور پہلے ہی گلگت بلتستان میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔ ادھر وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد رفیق بھی جی بی میں موجود ہیں۔ استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی قائدین بھی متحرک ہیں۔ نون لیگ کے قائد میاں نواز شریف بھی گلگت بلتستان پہنچ گئے ہیں۔ یاد رہے کہ گلگت بلتستان کے عام انتخابات کیلئے پولنگ 7 جون کو ہو گی۔