لائسنس معطلی،کسٹمز اورکسٹمز ایجنٹس میں تنازع شدت اختیار کرگیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
کراچی:
فیس لیس اسیسمنٹ سسٹم میں ہیرا پھیری کے بعد 45 لائسنس کی معطلی پر محکمہ کسٹمز اور کسٹمز ایجنٹس کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا ہے.
آل پاکستان کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین سیف اللہ خان نے امپورٹ اور ایکسپورٹ کی کلیئرنس بند کرنے کے حوالے سے ایف پی سی سی آئی سمیت ملک بھر کے چیمبرز آف کامرس کو خط لکھ کر آگاہ کردیا ہے.
آل پاکستان کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے کراچی چیمبر، حیدراباد چیمبر آف کامرس ،اسلام آباد اور لاہور چیمبر آف کامرس، راولپنڈی چیمبر ،اپٹما، ،پاکستان کیمکل ڈائیز مرچنٹس ایسوی ایشن سمیت تمام ایسوسی کو خط کے ذریعے آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ اراکین کو اپنا ایکسپورٹ اور امپورٹ کی کلیئرنگ کا کام کا انتظام خود کرنے سے متعلق آگاہ کریں.
خط میں کہا گیا ہے کہ پندرہ دن بعد کسٹم ایجنٹس ایکسپورٹ اور امپورٹ کا کام بند کردیں گے، خط میں بتایا گیا ہے کہ کسٹم حکام نے ہمارے 45 ایجنٹس کے لائسنس غیر قانونی طور پر معطل کر دیے ہیں.
کسٹمز ایجنٹس کی معطلی, بعض کسٹم اپریزنگ افسران کی جانب سے اقدامات پر مبنی ہیں، خط میں کہا گیا ہے کہ کسٹمز اپریزر ہمارے ایجنٹوں سے رابطہ کرکے سامان کو کلیئر کرنے کے عوض رشوت کا مطالبہ کررہے ہیں.
خط میں بتایا گیا ہے کہ کسٹم افسران کا کلئیرنگ ایجنٹوں کے ساتھ برتاؤ غیر پیشہ ورانہ، غیر مہذب اور ہمارے کام کے لیے نقصان دہ رہا ہے لہذا ہمارے پاس اپنا کاروبار بند کرنے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں بچا ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کسٹمز ایجنٹس گیا ہے کہ
پڑھیں:
عمران خان کو مفاہمت کا راستہ اختیار کرنے کی تجویز
سلمان اکرم کی شاہ محمود سے ملاقات ،عیادت کی ،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
ٹکراؤ کی سیاست کی بجائے جمہوریت کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا،شاہ محمود قریشی
وائس چیٔرمین شاہ محمود قریشی نے سلمان اکرم راجہ کو ہدایت کی کہ بانی پی ٹی آئی کو مفاہمت کا راستہ اختیار کرنے کی تجویز دیں،ٹکراؤ کی سیاست کی بجائے جمہوریت کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی سے پی کے ایل آئی ہسپتال میں ملاقات کی اور ان کی عیادت کی،راجہ سلمان اکرم کے ساتھ شوکت بسرا اور ظہیر بابر بھی موجود تھے۔ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجہ اور شاہ محمود قریشی نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا۔ ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی نے سلمان اکرم راجہ کو ہدایت کی کہ بانی پی ٹی آئی کو مفاہمت کا راستہ اختیار کرنے کی تجویز دیں،بانی پی ٹی آئی کو باقی سیاسی جماعتوں سے رابطہ کرنے کی تجویز دیں، شاہ محمود قریشی کا مزید کہناتھا کہ ٹکراؤ کی سیاست کی بجائے جمہوریت کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔