جنوری 2025 تاریخ کا گرم ترین مہینہ قرار
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
یورپی موسمیاتی ادارے کوپر نیکس کی کلائمیٹ چینج سروس کی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ رواں سال کا پہلا مہینہ انسانی تاریخ کا گرم ترین جنوری ثابت ہوا۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوری 2025 کے دوران عالمی اوسط درجہ حرارت 1.75 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، جو صنعتی دور سے قبل کے تمام ریکارڈز کو پیچھے چھوڑ گیا۔
سائنس دانوں کا ماننا تھا کہ موسمیاتی رجحان لانینا کی وجہ سے بحرالکاہل کے پانیوں کا درجہ حرارت کم ہونے سے دنیا بھر میں درجہ حرارت میں کمی دیکھنے میں آئے گی لیکن ایسا نہیں ہوا اور عالمی درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ جاری رہا۔
رپورٹ میں یہ بھی پہلی بار نوٹ کیا گیا کہ کسی سال کے پہلے مہینے میں عالمی درجہ حرارت 1.
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر یہ درجہ حرارت اسی طرح بڑھتا رہا تو دنیا بھر میں شدید گرمی کی لہریں، غیر معمولی بارشیں اور خشک سالی کے ادوار مزید شدت اختیار کر سکتے ہیں،تاہم رپورٹ میں یہ امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے کہ رواں سال پچھلے 2برسوں کی طرح شدید گرم ثابت نہیں ہوگا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: رپورٹ میں
پڑھیں:
کراچی پر تیز دھوپ کا راج، گرمی کی شدت کتنی بڑھے گی؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
کراچی:شہر قائد پر تیز دھوپ کا راج ہے جب کہ گرمی کی شدت سے متعلق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی بھی کردی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے شہر قائد کے درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے اور درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 34سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم شہر میں اس وقت مطلع صاف مگر تیز دھوپ کا راج ہے جب کہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہر میں گرمی کی شدت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ہے۔
شہر میں ہوائیں11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔