کشمیری 10 لاکھ کے قریب بھارتی فورسز اہلکاروں کا پامردی سے مقابلہ کر رہے ہیں، مسعود خان
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آزاد کشمیر کو پاکستان کی پہلی دفاعی لائن قرار دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ خطے میں بدامنی یا انتشار ملک کے مفاد میں نہیں ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر اور ممتاز سفارت کار سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ نہ صرف آزاد جموں و کشمیر بلکہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر بھی پاکستان کی دفاعی ڈھال کا کام کر رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق سردار مسعود خان نے یہ بات اسلام آباد میں پاکستان آئیڈیالوجی کونسل اور انگریزی روزنامہ پاکستان آبزرور کے زیراہتمام ایک کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کشمیریوں کو تقسیم کرنے کی بھارتی کوششوں کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ آزادی اور حق خودارادیت کی تحریک سے توجہ ہٹا نے کیلئے آزاد کشمیر کے حوالے سے بے بنیاد باتیں پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تحریک آزادی کو کمزور کرنے کی سوچی سمجھی سازش ہے۔ انہوں نے آزاد کشمیر کو پاکستان کی پہلی دفاعی لائن قرار دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں بدامنی یا انتشار ملک کے مفاد میں نہیں ہو گا۔ انہوں نے مقبوضہ جموں کشمیر کے محکوم لوگوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ دس لاکھ کے لگ بھگ بھارتی فورسز اہلکاروں کا پامردی سے مقابلہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور بھارتی شہریوں کو آباد کرنے کیلئے کشمیریوں سے زمینیں چھین رہا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کرتے ہوئے انہوں نے کرنے کی کہا کہ
پڑھیں:
میجر زیاد سلیم اور سپاہی ناظم حسین نے جوانمردی سے بھارتی سپانسرڈدہشتگردوں کا مقابلہ کیا؛ محسن نقوی
سٹی 42 : وزیرداخلہ محسن نقوی نے مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر زیاد سلیم اور سپاہی ناظم حسین کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید میجر زیاد سلیم اور سپاہی ناظم حسین کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کی، کہا کہ میجر زیاد سلیم اور سپاہی ناظم حسین نے جوانمردی سے بھارتی سپانسرڈدہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور 3 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔ میجر زیاد سلیم اور سپاہی ناظم حسین نے قیمتی جانیں وطن پر نچھاور کیں اور شہادت کا بلند رتبہ پایا۔ انہوں نے کہا کہ شہید میجر زیاد سلیم اور سپاہی ناظم حسین کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔
میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا
محسن نقوی نے کہا کہ شہید میجر زیاد سلیم اور سپاہی ناظم حسین ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے وطن نے اپنے قیمتی لہو سے امن کی آبیاری کی ہے اورپوری قوم کو شہداء کی عظیم قربانیوں پر ناز ہے۔