صوبائی سیکرٹریٹ کھولا اور رہنماؤں کو رہا کیا جائے، پی ٹی آئی کوئٹہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
اپنے بیان میں پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ کوئٹہ میں پی ٹی آئی کے صوبائی سیکرٹریٹ پر پولیس کیجانب سے چھاپہ اور ہمارے رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا۔ جسکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کوئٹہ کے رہنماؤں نے پی ٹی آئی بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ کو کھولنے اور رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنے بیان میں پی ٹی آئی رہنماء محمد رحیم کاکڑ، سردار حسن شاہ و دیگر نے بیان میں گزشتہ روز کوئٹہ میں پی ٹی آئی کے صوبائی سیکرٹریٹ پر پولیس کی جانب سے چھاپہ اور ہمارے رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا۔ جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پارٹی سیکرٹریٹ کو فوری طور پر کھولا اور گرفتار رہنماؤں کو رہا کیا جائے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: صوبائی سیکرٹریٹ میں پی ٹی آئی رہنماؤں کو
پڑھیں:
تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف فیصلوں کا سیلاب آرہا ہے، سلمان اکرم راجا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف فیصلوں کا سیلاب آرہا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ منصوبہ سازوں کا ارادہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی بھی اِس سیلاب کی زد میں آجائیں۔
سلمان اکرم راجہ نے مزید کہا کہ حکومت پی ٹی آئی کے کچھ رہنماؤں کو متنازع بنانا چاہتی ہے، فیئر ٹرائل کو پامال کیا جارہا ہے یہ ایک سیاہ باب ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم دوبارہ چیف جسٹس کے پاس جا رہے ہیں، ایک خط بھی لکھیں گے۔