جب تک حماس موجود ہے اسرائیل کا کوئی مستقبل نہیں، صیہونی رجیم
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
اقوام متحدہ میں اسرائیلی نمائندے نے حماس کے خاتمے سے متعلق غاصب صیہونی رجیم اور امریکہ کی دلی خواہش کا ایک مرتبہ پھر اظہار کیا ہے اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں غاصب صیہونی رجیم کے نمائندے ڈینی ڈینون نے فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے خاتمے سے متعلق اپنی دلی خواہش کا ایک مرتبہ پھر اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جب تک حماس موجود ہے، اسرائیل کا مستقبل خطرے سے خالی نہ ہو گا۔ امریکی میڈیا کے ساتھ گفتگو میں ڈینی ڈینون کا کہنا تھا کہ حماس کے ساتھ غاصب صیہونی رجیم کے مذاکرات دوحہ میں ایک مرتبہ پھر شروع ہونے جا رہے ہیں تاہم اسرائیلی رجیم کے اہداف مکمل طور واضح ہیں۔ فاکس نیوز کو دیئے گئے انٹرویو میں اقوام متحدہ میں اسرائیلی نمائندے نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جب تک حماس طاقت میں ہے جعلی اسرائیلی رجیم کے عوام کا کوئی مستقبل نہیں۔ اس حوالے اپنی گفتگو کے اخر میں غزہ پر دوبارہ جنگ مسلط کرنے کے اپنے ارادے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ڈینی ڈینون نے مزید کہا کہ ہمیں کچھ ہفتے مزید انتظار کرنا ہو گا کہ دیکھیں کہ کیا ہم جنگ کی طرف دوبارہ پلٹتے ہیں یا مذاکرات کی جانب قدم بڑھائیں گے!
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: صیہونی رجیم رجیم کے
پڑھیں:
قطر نے اسرائیل کو تنہا کر دیا، ایران نے تباہ کرنے کی کوشش کی: نیتن یاہو
تل ابیب (نیوز ڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اسرائیل کو یونان کی قدیم ریاست سپارٹا سے تشبیہ دے دی۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل کی صورتحال سپر سپارٹا جیسی ہے، انہوں نے کہا کہ قطر اور دیگرممالک نے اسرائیل کوتنہا کر دیا، اسرائیل کو نئی اقتصادی حقیقت کیلئے تیار ہونا چاہیے، اسلحہ سازی کی صنعت کو آزادانہ اور خود مختار طور پر مضبوط کرنا ہوگا۔
نیتن یاہو نے کہا کہ ایران نے ناکہ بندی کر کے اسرائیل کو تباہ کرنے کی کوشش کی، بڑا چیلنج انتہا پسند مسلم اقلیتوں کا یورپ کی اسرائیل پالیسی پراثرو رسوخ ہے، مغربی یورپ سے اسرائیل کو چیلنج درپیش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکا اور بہت سے ممالک ہمارے ساتھ کھڑے ہیں، روایتی و سوشل میڈیا پر اثرو رسوخ پیدا کرنے کے آپریشنز پرسرمایہ کاری کرنا ہوگی۔
اسرائیلی وزیر اعظم نے دوحہ میں حماس قیادت پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا حماس قیادت کہیں بھی ہو اسے نشانہ بنانے کا امکان مسترد نہیں کرسکتے۔
نیتن یاہو نے کہا کہ دونوں ممالک کے تحفظ کے لیے امریکا کے ساتھ مل کر بھرپور قوت سے کارروائیاں جاری رکھیں گے۔
Post Views: 4