Nawaiwaqt:
2025-11-05@02:03:38 GMT

لبنان، غزہ اور شام کے متاثرین کیلئے 23 ویں امدادی کھیپ روانہ

اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT

لبنان، غزہ اور شام کے متاثرین کیلئے 23 ویں امدادی کھیپ روانہ

قومی ہنگامی امداد  کے  ادارے (این ڈی ایم اے) کے ترجمان کے مطابق لبنان، غزہ اور شام کے متاثرین کے لیے  23ویں امدادی کھیپ روانہ  کر دی گئی ہے۔وزیر اعظم کی ہدایت پر قومی ہنگامی امداد کے ادارے (این ڈی ایم اے)کی جانب سے غزہ، لبنان اور شام کے لیے امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔این ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی سے امدادی سامان کی 23 ویں کھیپ روانہ کر دی گئی ہے۔ڈبہ پیک گوشت، خشک دودھ، کمبل، کپڑے، خیمے اور گرم بستر پر مشتمل 50 ٹن امدادی سامان فلسطین کے لیے روانہ کیا گیا ہے۔این ڈی ایم اے کے ترجمان نے بتایا گیا کہ لبنان، غزہ اور شام کے لیے مجموعی طور پر1 ہزار803 ٹن امدادی سامان بھیجوا چکا ہے۔ حکومت پاکستان لبنان، فلسطین اور شام کی جنگ زدہ عوام کی ضروریات کے مطابق امدادی سامان بھیجنے کے سلسلے کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ڈی ایم اے اور شام کے کے لیے

پڑھیں:

اے ایس ایف کا کامیاب آپریشن، 1.5 کلو منشیات ضبط

 ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس نے پشاور اور ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر کارروائیوں کے دوران 1.5 کلو سے زائد منشیات برآمد کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اے ایس ایف اہلکاروں نے مسافروں کے سامان کی کمال مہارت سے تلاشی کے دوران منشیات برآمد کیں۔ ترجمان ایئرپورٹس سیکیورٹی نے بتایا کہ پشاور ایئرپورٹ پر ایک مسافر کے جوتوں کے اندر سے خفیہ طور پر چھپائی گئی 823 گرام چرس برآمد کی گئی جبکہ ملتان ایئرپورٹ پر ایک اور مسافر کے سامان سے 926 گرام آئس ہیروئن برآمد کی جو کے بیگ کے اندر بڑی ہوشیاری سے چھپائی گئی تھی۔ دونوں مسافر بیرون ملک، بالترتیب دبئی اور شارجہ، روانہ ہو رہے تھے۔ یہ کامیابیاں اے ایس ایف کے تربیت یافتہ اہلکاروں کی مسلسل نگرانی، مشکوک مسافروں کی پروفائلنگ، سامان کی ماہرانہ تلاشی اور سٹاف کی شاندار تفتیشی تکنیکوں کا نتیجہ ہیں۔ اے ایس ایف قومی مفاد، بین الاقوامی ساکھ اور مسافروں کے اعتماد کے تحفظ کے لیے کسی بھی ممکنہ خطرے اور غیر قانونی سرگرمی کے خلاف فیصلہ کن اقدام سے دریغ نہیں کرے گی۔ گرفتار ملزمان کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا ہے.

متعلقہ مضامین

  • لبنان کیلئے نیتن یاہو کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا
  • سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے بینک الفلاح کا مزید 50 لاکھ ڈالرعطیہ کرنے کا اعلان
  • غزہ وزارتی کانفرنس: فلسطینیوں کیلئے انسانی امداد فوراً بحال کرنےکامطالبہ
  • لیاری فٹبال اکیڈمی کی ٹیم انٹرنیشنل یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ کیلئے سنگاپور روانہ
  • حماس کا اسرائیل پر اسیر کی ہلاکت کا الزام، غزہ میں امداد کی لوٹ مار کا دعویٰ بھی مسترد
  • بھارتی تاریخ کا سب سے وزنی ترین مواصلاتی سیٹلائٹ خلا کیلئے روانہ
  • سندھ میں ڈینگی کے بڑھتے کیسز، پی ڈی ایم اے کا امدادی سامان روانہ
  • بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
  • اسرائیل غزہ امن معاہدے کے تحت امداد پنچانے نہیں دے رہا، اقوام متحدہ
  • اے ایس ایف کا کامیاب آپریشن، 1.5 کلو منشیات ضبط