اسحاق ڈار کا ترک ایرنی اور مصری ہم منصب سے رابطہ ،غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نائب وزیراعظم، وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے ترک‘ ایرانی اور مصر ی ہم منصب سے رابطہ کرکے غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں دونوں رہنماؤں نے غزہ کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے آئندہ دنوں میں قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا تاکہ فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنائی جا سکے۔ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ٹیلی فون رابطہ کیا جس میں فریقین نے غزہ میں فلسطینیوں کی مسلسل حالت زار پر تبادلہ خیال کیا۔ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق دونوں وزرا نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر خصوصی توجہ مرکوز بھی کی۔ غزہ کے لوگوں کو بے گھر کرنے کی تجویز پر تبصرہ کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے اسے انتہائی پریشان کن و غیر منصفانہ قرار دیا۔ ترجمان کے مطابق انہوں نے زور دیا کہ فلسطینی سرزمین فلسطینی عوام کی ہے، اقوام متحدہ سلامتی کونسل قراردادوں کے مطابق 2 ریاستی حل ہی واحد قابل عمل اور منصفانہ آپشن ہے۔نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان 1967ء سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی ایک خود مختار اور متصل فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت جاری رکھے گا، ایک ایسی فلسطینی ریاست جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق انہوں نے اس معاملے پر غور و خوض کے لیے او آئی سی وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس بلانے کے لیے پاکستان کی حمایت سے بھی آگاہ کیا، فریقین نے آنے والے دنوں میں ان پیش رفتوں پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔ نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے مصر کے وزیر خارجہ کو فون کرکے غزہ کی بحالی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور اس حوالے سے مصر سے مکمل اظہار یکجہتی کیا۔ترجمان دفترخارجہ کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالیتی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا اور گفتگو میں غزہ میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ کے معاملے پر غور و فکر کے لیے وزرائے خارجہ کی کونسل کے ایک غیر معمولی اجلاس کے انعقاد کے لیے پاکستان حمایت کرتا ہے۔ترجمان کے مطابق دونوں وزرا نے آنے والے دنوں میں ان پیش رفت پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔ پاکستان نے سعودی عرب میں فلسطینی ریاست بنانے کے اسرائیلی وزیر اعظم کے بیان کی مذمت کردی۔ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم کا بیان اشتعال انگیز، غیر سنجیدہ اور ناقابل قبول ہے، پاکستان فلسطینی عوام کے حق خودارادیت اور آزاد ریاست کے جائز حق کی حمایت کرتا ہے‘ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، سعودی عرب کے فلسطین کاز کے لیے غیر متزلزل عزم کو غلط رنگ دینا افسوسناک ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ فلسطینی عوام کا 1967ء سے پہلے کی سرحدوں کے مطابق آزاد ریاست کا حق مسلمہ ہے، القدس الشریف فلسطین کا دارالحکومت ہے اور رہے گا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ فلسطینیوں کی بیدخلی کی کوئی بھی تجویز عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، فلسطین سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عالمی انصاف کے اصولوں کی خلاف ورزی ناقابل قبول ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: تبادلہ خیال کیا خارجہ اسحاق ڈار پر تبادلہ خیال کے وزیر خارجہ فلسطینی عوام اسحاق ڈار نے کہ فلسطینی صورتحال پر کے مطابق کے لیے غزہ کی کہا کہ
پڑھیں:
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے، آج امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات طے
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار امریکہ پہنچ گئے، آج امریکی وزیر خارجہ مارکوروبیو سے ملاقات کریں گے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاکستان کے ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ، سینیٹر اسحاق ڈار کا واشنگٹن پہنچنے پر امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ اور سفارتخانے کے سینئر حکام نے استقبال کیا۔
اسحاق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے ساتھ ملاقات کے دوران پاک بھارت سمیت دیگر معاملات زیربحث آئیں گے۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister, Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50, arrived in Washington, D.C., tonight and was received by Ambassador of Pakistan to the US, Rizwan Saeed Sheikh @AmbRizSaeed and senior Embassy officials.
The Deputy Prime Minister/Foreign Minister… pic.twitter.com/yiT1fXuupa
واضح رہے کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سلامتی کونسل میں پاکستان کے اقدامات کو اجاگر کیا تھا، پاکستان کی صدارت میں سکیورٹی کونسل نے ایک قرارداد بھی منظور کی۔
بھارتی فوج کا ایئر ڈیفنس نظام دراصل ایک افسوسناک کہانی اور کھلا مذاق ہے: ہرجیت سنگھ
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا پریس بریفنگ میں کہنا تھا کہ ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کی تاریخ جلد طے ہوگی، پاکستان شام کی آزادی اور خودمختاری کی حمایت کرتا ہے۔