کراچی: پولیس کانسٹیبل سے لوٹ مار کی کوشش میں ڈاکو ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
کراچی:
اتحاد ٹاؤن میں موٹر سائیکل سوار تین مسلح ڈکیتوں اور پولیس اہلکار کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ ایک زخمی ڈاکو سمیت دو ملزمان فرار ہو گئے۔
پیر کی صبح اتحاد ٹاؤن تھانے کے علاقے جدہ ہزارہ کالونی میں یہ واقعہ پیش آیا۔ کراچی پولیس آفس میں تعینات کانسٹیبل سراج اپنی ڈیوٹی ختم کرکے گھر جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار تین مسلح ملزمان نے اسے روکنے کی کوشش کی۔
اس دوران ملزمان اور کانسٹیبل سراج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ دو ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق ہلاک ڈاکو کی شناخت منٹھار علی ولد خان محمد کے نام سے ہوئی اور اس کے قبضے سے غیر قانونی پستول اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ ہلاک ہونے والے ڈاکو کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بھارت میں خطرناک ٹریفک حادثہ‘ درجنوں مسافر ہلاک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بھارت میں خطرناک ٹریفک حادثہ‘ درجنوں مسافر ہلاک
نئی دہلی: بھارت میں خطرناک ٹریفک حادثے کے باعث درجنوں مسافر ہلاک ہوگئے ہیں۔
مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست تلنگانہ میں قیامت خیز ٹریفک حادثے نے26 مسافروں کی جان لے لی۔ حکام کے مطابق آر ٹی سی بس کو پتھروں سے بھرے ہوئے ٹرک نے زوردار ٹکر ماری۔ جس کے نتیجے میں ٹرک کا بھاری بوجھ بس پر جا گرا۔ جس کی وجہ سے کئی مسافر اس کے نیچے دب گئے۔ رپورٹ کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا کہ بس کے پرخچے ا±ڑ گئے اور موقع پر ہی 26 مسافر ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد مسافر شدید زخمی بھی ہیں۔ جنہیں قریبی اسپتال پہنچا دیا گیا ہے جبکہ امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔
شہری انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آر ٹی سی بس تاندور سے حیدرآباد جا رہی تھی، جس میں 70 سے زائد مسافر سوار تھے، جن میں بیشتر طلبہ اور ملازمین شامل تھے۔