لیبیا کے ساحل کے قریب پاکستانی شہریوں کی ایک اور کشتی کو حادثہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
٭ 65 مسافروں کو لے جانے والی کشتی لیبیا میں مرسا ڈیلا کی بندرگاہ کے قریب اُلٹ گئی، ترجمان دفتر خارجہ
لیبیا کے ساحل کے قریب پاکستانی شہریوں کی ایک اور کشتی حادثے کا شکار ہو گئی۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ طرابلس میں ہمارے سفارت خانے کے مطابق تقریباً 65 مسافروں کو لے جانے والی ایک کشتی لیبیا کے شہر زاوِیہ کے شمال مغرب میں واقع مرسا ڈیلا کی بندرگاہ کے قریب الٹ گئی ہے۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستانی سفارت خانے نے فوری طور پر ایک ٹیم زاوِیہ کے اسپتال بھیجی ہے، مقامی حکام کے ساتھ مل کر جاں بحق ہونے والوں کی شناخت میں مدد دی جا سکے، مزید پاکستانی متاثرین کی تفصیلات معلوم کرنے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ وزارت خارجہ کے کرائسس مینجمنٹ یونٹ کو صورتحال کی نگرانی کے لیے متحرک کر دیا گیا ہے،
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: کے قریب
پڑھیں:
فیصل آباد، پولیس وین کو حادثہ، ایک اہلکار جاں بحق، 8 زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-08-13
فیصل آباد (صباح نیوز)لاہورسے ملتان جانے والی پولیس وین حادثہ کا شکار ہو گئی ایک ملازم جاں بحق اور8زخمی ہوگئے جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے- ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ فیصل آباد کے علاقہ سمندری روڈ موٹر وے کے قریب پیش آ یا۔ پولیس وین لاہوسے ملتان جارہی تھی کہ سامنے سے آ نے والے ٹرک کے ساتھ ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 48 سالہ پولیس اہلکار ظفراقبال موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ دیگر زخمیوں میں قدیر احمد۔نعمان محموداور محمدمقتداوغیرہ شامل ہیں جو ملتان کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔