صدر آصف علی زرداری کی پرنس رحیم الحسینی سے ملاقات، پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر اظہار تعزیت
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
صدر مملکت آصف علی زرداری نے پرتگال کے دارالخلافے لزبن میں پرنس رحیم الحسینی سے ملاقات کرکے ان کے والد پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پرنس کریم آغا خان کے انتقال کے بعد پرنس رحیم الحسینی جانشین نامزد
اے پی پی کے مطابق صدر مملکت نے پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پوری قوم ایک سچے دوست اور عظیم انسان دوست شخصیت سے محروم ہونے پر سوگوار ہے۔
صدر مملکت نے مرحوم آغا خان کے پاکستان کی سماجی اور معاشی ترقی میں کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ مرحوم آغا خان کی دوراندیش قیادت نے پاکستان اور دنیا کے دیگر خطوں میں لوگوں کی زندگیوں کو بہتر کیا۔
انہوں نے بتایا کہ چین کے سرکاری دورے کے دوران آغا خان کے انتقال کی خبر ملی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ مرحوم آغا خان کی انسان دوستی اور انسانیت کے لیے زندگی بھر کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے لزبن آئے ہیں۔
اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان انتقال کرگئےمزید پڑھیے:
ان کا کہنا تھا کہ انسانیت کے لیے مرحوم آغا خان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے امید ظاہر کی کہ پرنس رحیم الحسینی انسانیت کی خدمت کے اپنے والد کے مشن کو جاری رکھیں گے۔
صدر پاکستان کا دورہ پاکستان اور آغا خان خاندان کے درمیان گہری اور پائیدار دوستی اور پرنس کریم آغا خان کی میراث کے دیرپا اثرات کو اجاگر کرتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پرنس رحیم آغا خان پرنس کریم آغا خان تعزیت صدر آصف زرداری.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: تعزیت پرنس رحیم الحسینی آصف علی زرداری خان کے انتقال آغا خان کے آغا خان کی صدر مملکت
پڑھیں:
صدر زرداری کا چین میں سنکیانگ اسلامک انسٹیٹیوٹ کا دورہ، مسلمانوں کیلئے خدمات کی تعریف
صدر مملکت آصف زرداری نے چین کے شہر اُرومچی میں سنکیانگ اسلامک انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا۔ انسٹیٹیوٹ کے صدر مختیری سیفو نے صدر زرداری کو خوش آمدید کہا۔
اس موقع پر آصف زرداری نے انسٹیٹیوٹ میں دستیاب سہولتوں کا جائزہ لیتے ہوئے خدمات کو سراہا۔
صدر مملکت کو بتایا گیا کہ انسٹیٹیوٹ میں قرآن، حدیث، فقہ اور دیگر عصری مضامین پڑھائے جاتے ہیں، انسٹیٹیوٹ اسلامی کتابوں کے ترجمے، اشاعت اور حج انتظامات میں بھی کردار ادا کرتا ہے۔
یہ ادارہ قرآن، حدیث، اسلامی قوانین، عربی، تھیولوجی اور تاریخی، کمپیوٹر کی تعلیم، اخلاقیات اور سائنسز سمیت جنرل مضامین کے کورسز کرواتا ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے ادارے کی جانب سے خطے میں بسنے والے مسلمانوں کو دی جانے والی خدمات کو سراہا اور پاکستان اور چین کے درمیان وسیع افہام و تفہیم کیلئے علمی اور ثقافتی تبادلوں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔