عمران خان کی 6، بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں ضمانت میں توسیع
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
ویب ڈیسک: اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں ضمانت میں 25 فروری تک توسیع کردی۔
ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکا نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ جیل حکام کی جاب سے بانی پی ٹی آئی کی بذریعہ ویڈیو لنک حاضری پر جواب جمع نہ کروایا گیا، معاون وکیل نے کہا کہ عمران خان کی بذریعہ ویڈیو لنک حاضری نہیں لگوائی جا رہی، بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چودھری عدالت میں پیش ہوئے۔
پاکستان اڑان بھرنے کیلئے تیار، پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے: احسن اقبال
جج افضل مجوکا نے وکلا کو ہدایت کی کہ اگلی سماعت پر اپنے دلائل دیں میں اسی مہینے ضمانتوں پر فیصلہ کروں گا، عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں 25 فروری تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
عدالت نے بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا ہوا ہے، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف سال 2023 میں مقدمات درج کیے گئے تھے۔
مقدمات تھانہ کوہسار، رمنا، ترنول ، کراچی کمپنی اور سیکرٹریٹ میں درج ہیں، بانی پی ٹی آئی پر احتجاج، جلاؤ گھیراؤ، اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔
نواز شریف نے آج مسلم لیگ ن لاہور کا اجلاس بلا لیا
.
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی
پڑھیں:
بشریٰ بی بی آڈیو لیکس کیس کی سماعت آج ہوگی، بینچ تبدیل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251104-01-3
اسلام آباد ( آن لائن) اسلام آبادہائیکورٹ میں آڈیو لیکس کیس کی سماعت آج ہوگی جبکہ اس دوران سماعت کیلیے بینچ تبدیل کردیا گیاہے اوراب یہ کیس جسٹس بابر ستار کی عدالت سے منتقل کر کے جسٹس اعظم خان کی عدالت میں مقرر کر دیا گیا ہے۔ مقدمے کی یہ منتقلی جسٹس بابر ستار کا سنگل بینچ ختم ہونے کے باعث عمل میں آئی۔ کیس میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی آڈیو لیکس کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کل 4 نومبر کو جسٹس اعظم خان کریں گے۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے اس آڈیو لیکس کیس کے خلاف حکمِ امتناع جاری کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کو مزید کارروائی سے روک دیا تھا۔ یہ درخواستیں بشریٰ بی بی اور نجم ثاقب کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔