سی ایس ایس 2024ء نتائج جاری کرنے سے پہلے نئے امتحانات روکنے کی درخواست مسترد
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیڈرل پبلک سروسز کمیشن (ایف پی ایس سی) کو سی ایس ایس 2024ء کے نتائج سے متعلق مختصر فیصلہ سنادیا۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے فیصلے میں سی ایس ایس 2024ء کے نتائج جاری کرنے سے پہلے نئے امتحانات سے روکنے کی درخواست مسترد کردی۔
عدالت عالیہ اسلام آباد نے آج فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا ، چند گھنٹوں کے وقفے کے بعد مختصر فیصلہ سنادیا گیا جبکہ تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
اسلام آباد میں عوامی سہولت کیلئے متعدد نئے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد میں عوامی سہولت کیلئے متعدد نئے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔
وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں عوامی منصوبوں کی باضابطہ منظوری دی گئی۔
اجلاس میں ٹریفک نظام کو مزید بہتر بنانے کیلئے فیض آباد انٹرچینج کی توسیع اور مزید 2 لینز بڑھانے کے پراجیکٹ کی منظوری دی گئی۔
اس کے علاوہ فیصل چوک کے مقام پر ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانے کیلئے انڈر پاس کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں وزیرداخلہ نے انڈر پاس مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے پلان کرنے کی ہدایت ک اور بلیو ایریا میں مکمل شدہ پارکنگ پلازے کو جلد فعال کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے فوڈ اسٹریٹ و پارکنگ پلازہ کیلئے بہترین بزنس ماڈل تیار کرنے کی ہدایت کی ۔