شاہ رخ خان کی کلکتہ نائٹ رائیڈرز کو اہم محاذ پر شکست
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
انگلینڈ کی دی ہنڈریڈ فرنچائز لیگ کی ایک ٹیم کو حاصل کرنے کی دوڑ چیلسی فٹبال کلب کے مالکان نے شاہ رخ خان کی آئی پی ایل فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈر کو پیچھے چھوڑ دیا۔
ریئل اسٹیٹ کمپنی کین انٹرنیشنل (جو چیلسی فٹبال کلب کے شریک مالک ٹوڈ بوہلے اور چیلسی کے ڈائریکٹر جونتھن گولڈسٹین کی ملکیت ہے) نے دی ہنڈریڈ کی ٹیم ٹرینٹ راکٹس کے 49 فی صد حصص خرید لیے ہیں۔
مزید پڑھیئے: ٹیم ہارے یا جیتے اُسے سپورٹ کرنا ہے، محسن نقوی
ایک رپورٹ کے مطابق بوہلے اینڈ کمپنی نے ٹرینٹ راکٹس کو تقریباً 3 کروڑ 90 لاکھ برطانوی پاؤنڈز (13 ارب 52 کروڑ پاکستانی روپے)میں خریدا۔
ای ایس پی این کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق کین انٹرنیشنل نے اس بولی میں کولکتہ نائٹ رائیڈر اور بھارتی انویسٹر امت جین کو شکست دے کر ٹرینٹ راکٹس کی ملکیت حاصل کی۔
کلکتہ نائٹ رائیڈر ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کی ملکیت ہے جس کے مالک بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان، بزنس مین جے مہتا اور ان کی اہلیہ اداکارہ جوہی چاولہ ہیں۔
مزید پڑھیئے: نو تعمیر شدہ نیشنل اسٹیڈیم کا رنگا رنگ افتتاح
اگر یہ بولی کلکتہ نائٹ رائیڈر جیت جاتی تو ٹرینٹ راکٹس بھی ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز، ایل اے نائٹ رائیڈرز اور ابو ظہبی نائٹ رائیڈرز کے بینر تلے آجاتی۔
دی ہنڈریڈ میں پہلے بھی دو آئی پی ایل فرنچائز ز اپنی ٹیمیں رکھتی ہیں۔ ممبئی انڈینز کی مالک کمپنی ریلائنس انڈسٹریز 6 کروڑ پاؤنڈز مالیت پر اوول انونسبلز کے 49 فی صد حصص رکھتی ہے جبکہ لکھنؤ سپر جائنٹس کی مالک کمپنی آر پی ایس جی گروپ 11 کروڑ 60 لاکھ پاؤنڈز کی ویلیویشن پر مانچسٹر اورجنلز کے 49 فی صد حصص رکھتی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نائٹ رائیڈرز نائٹ رائیڈر ٹرینٹ راکٹس
پڑھیں:
قوم کا اتحاد دشمن کی شکست کی ضمانت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے لاہور میں مختلف مذاہب کے نمائندوں اور نوجوان طلبا و طالبات کے ساتھ ایک خصوصی ملاقات میں بین المذاہب ہم آہنگی، قومی یکجہتی اور نوجوانوں کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شرکا نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور اُن کی آمد کو قومی یکجہتی کی علامت قرار دیا۔ نشست کے دوران لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے حالیہ آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی کو پوری قوم کی اجتماعی فتح قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم، بلا کسی مذہبی امتیاز کے، ہر دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہوتی ہے اور ہمیشہ فتح یاب ہوتی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آرنے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کے لوگ تاریخ، قومی نصب العین اور حب الوطنی کے جذبے کے تحت یک دل اور یک جان ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پُرامن اور ترقی پسند ملک ہے اور بین المذاہب ہم آہنگی ہماری قومی طاقت کی بنیاد ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دشمن کو پاکستان کی قومی یکجہتی اور اتحاد کی بدولت ہمیشہ ناکامی اور مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا، انہوں نے نوجوانوں کو ملک کا روشن مستقبل قرار دیتے ہوئے ان کے مثبت کردار کو اجاگر کیا۔
تقریب میں موجود طلبا و طالبات نے آپریشن بنیان مرصوص میں پاک افواج کی تاریخی کامیابی پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا اور مادرِ وطن کے دفاع میں افواجِ پاکستان کے کردار کو سراہا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی ایس پی آر بُنیان مرصوص بین المذاہب ہم آہنگی قومی یکجہتی لاہور لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری