ای وی چارجنگ اسٹیشنزکو23 روپے 57 پیسے فی یونٹ بجلی فراہم کیے جانے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
الیکٹرک چارجنگ ( ای وی) اسٹیشنزکو 23 روپے 57 پیسے فی یونٹ بجلی فراہم کیے جانے کا امکان ہے۔
حکومت نے ای وی چارجنگ اسٹیشنز کے لیے نئے نرخ مقرر کرنے کے لیے نیپرا سے رجوع کرلیا۔ اسٹیشنز کو فی یونٹ بجلی 23 روپے 57 پیسے تک فراہم کئے جانے کا امکان ہے۔ٹیکسز میں نظرثانی کے بعد چارجنگ اسٹیشنز کو بجلی 39 روپے میں پڑے گی۔
نیپرا کو حکومتی درخواست میں موقف لیا گیا ہے کہ پہلے سے نافذ نرخ اور نئے نرخ میں فرق کو کراس سبسڈی کے ذریعے مینج کیا جائے گا۔ 2030 تک پاکستان میں 30 فیصد گاڑیوں کو الیکٹرک پر منتقل کرنا ہے۔ ای وی چارجنگ اسٹیشنز پر موجودہ نرخ تقریبا 45 روپے فی یونٹ ہے۔ ٹیکسز کے ساتھ چارجنگ اسٹیشنز کو بجلی 71 روپے 10 پیسے فی یونٹ پڑتی ہے۔
حکومت کے مطابق نئے نرخوں سے 2030 تک ای وی اہداف حاصل کیے جا سکیں گے۔نئے نرخوں پر تمام ٹیکسز اور ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق ہوگا۔ نیپرا حکومت کی درخواست پر آج سماعت کرے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چارجنگ اسٹیشنز فی یونٹ
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا
ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 43 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 265 روپے 45 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
دوسری جانب ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 2 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے اور اب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 278 روپے 44 پیسے ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کی فیول پرائس کمیٹی نے نومبر 2025 کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔