آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی نااہلی ختم
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
آزاد کشمیر سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کی نااہلی ختم کر دی۔ سردار تنویر الیاس ایک ماہ بعد انتخاب میں حصہ لینے کیلئے اہل قرار دے دیے گئے۔
یاد رہے کہ اپریل 2023 میں آزادکشمیر ہائیکورٹ نے سردار تنویر الیاس کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دے کر 2 سال کے لیے نا اہل قرار دیدیا تھا۔
عدالتی فیصلے کی بنیاد پر تنویر الیاس کو وزارت عظمیٰ سے الگ ہونا پڑا تھا۔
سردار تنویر الیاس نے ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی تھی۔
سپریم کورٹ کی جانب سے دیے گئے توہین عدالت کے نوٹس پر سردار تنویر الیاس نے عدالت سے معافی مانگ لی تھی۔
یاد رہے کہ ججز کے خلاف تقریر کی بنیاد پر سردار تنویر الیاس کو سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ نے ایک ہی وقت میں توہین عدالت کے نوٹس جاری کئے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سردار تنویر الیاس سپریم کورٹ
پڑھیں:
سپریم کورٹ کی بیسمنٹ میں دھماکا، 4 افراد زخمی
سپریم کورٹ کی عمارت میں منگل کے روز اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب بیسمنٹ میں واقع کینٹین کے قریب اے سی گیس پلانٹ میں اچانک دھماکا ہوگیا۔
دھماکے کی آواز سے پوری عمارت لرز اٹھی اور سپریم کورٹ میں موجود وکلا، عملہ اور دیگر افراد حفاظتی طور پر عمارت سے باہر نکل آئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ریسکیو اور سیکیورٹی اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر عمارت کو گھیرے میں لے لیا اور متاثرہ حصے کو سیل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق دھماکا اے سی گیس پلانٹ میں گیس لیکیج کے باعث پیش آیا، تاہم حتمی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
سپریم کورٹ انتظامیہ نے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اے سی پلانٹ بیسمینٹ دھماکا سپریم کورٹ کینٹین گیس لیکیج