عمران خان نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا۔
ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شیر افضل مروت کو بار بار پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پارٹی سے نکالاگیا، شیر افضل مروت کو پارٹی کے خلاف بیانات دینے پر پہلے شوکاز نوٹس دیا گیا تھا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ صوابی جلسےمیں غیرضروری تقریر پر بانی پی ٹی آئی نے شیرافضل پراظہاربرہمی کیا، پارٹی رہنما جلد شیرافضل مروت کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔
محکمہ اوقاف پنجاب میں بدعنوانی کا انکشاف، افسران معطل
ذرائع کے مطابق بنیادی رکنیت ختم ہونے پر شیرافضل مروت سےبطور ایم این اےاستعفیٰ مانگا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق شیرافضل مروت کےصوابی جلسہ میں کردار پررہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی سے شکایت کی تھی۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: شیر افضل مروت کو
پڑھیں:
زندگی بھر جیل رہوں،یہ حکومت قبول نہیں(عمران خان)
ان سے بات کی جائے جن سے ٹرمپ بات کررہے ہیں،حکومت میں خوفزدہ لوگ بیٹھے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو تنہائی میں ڈال کر مائنس کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے
عمران خان سے کہا جاتا ہے9 مئی کو قبول کرو اس پر معافی مانگو اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی بات مت کرو تو رہا کردیں گے، علیمہ خان کی جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو
سابق وزیراعظم کی بہن علیمہ خان نے عمران خان کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ اس حکومت کو قبول نہیں کرنا، چاہے ساری زندگی جیل میں رہوں۔تفصیلات کے مطابق علیمہ خان نے جوڈیشل کمپلیکس میں گفتگو کے دوران کہا کہ بات چیت سے متعلق بانی پی ٹی آئی کا پیغام قیادت تک پہنچ گیا ہوگا، میرے بیان سے کسی کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔ ان لوگوں سے بات کی جائے جن کے پاس اصل طاقت ہے اور جن سے امریکی صدر ٹرمپ بھی بات کررہے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کو تنہائی میں ڈال کر مائنس کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔کیونکہ عمران خان سے کہا جاتا ہے کہ صرف اپنی ذات کی بات کرو، اپنی رہائی کی بات کرو، آپ چپ رہنا سیاست جیسے چل رہی ہے اس میں مداخلت نہیں کرو گے، 9 مئی کو قبول کرو اس پر معافی مانگو اور 9 مئی میں سی سی ٹی وی فوٹیج کی بات مت کرو تو رہا کردیں گے۔ جب احتجاج کا پلان آئے گا تو شرکت کریں گے، لیڈ کرنے کا معاملہ نہیں ہے۔علیمہ خان نے کہا کہ صرف تحریکِ انصاف کی باتیں رپورٹ ہوتی ہیں، دیگر سیاسی جماعتوں کی کوئی بات رپورٹ نہیں ہوتی، تحریکِ انصاف کا خوف بہت زیادہ ہے، ڈرے ہوئے لوگ حکومت میں بیٹھے ہیں۔بے گناہ ورکرز کو دور دور شہروں سے عدالتوں میں آنا پڑتا ہے، تحریکِ انصاف کے ورکرز کی گزشتہ دو سال میں بہت ٹریننگ ہوگئی ہے۔ ہزاروں لوگوں پر کبھی ایک ساتھ اتنے کیسز نہیں ہوئے لیکن مشکل وقت گزر جائے گا، ایسا وقت کبھی کسی نے دیکھا ہی نہیں تھا۔علیمہ خان نے کہا کہ بانی کو خیبرپختونخوا حکومت نے نہیں بلکہ پورے سسٹم نے مائنس کردیا ہے، عمران خان نے ہمیں موقع دیا ہے کہ ہم اس مشکل وقت میں اپنا اپنا حصہ ڈالیں، مجھے یقین ہے پاکستان کے اندر اچھی تبدیلی آئے گی۔