پہلے باپ کو مارا، اب ماں کو بھی ختم کردیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
امریکا میں پولیس نے ایک شخص کو ماں کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ نیل ہاورڈ پر الزام ہے کہ وہ اپنی ماں کی مخصوص سرگرمیوں سے خوش نہیں تھا اور ایک دن جب وہ گھر واپس آئی تو رسی سے اُس کا گلا گھونٹ دیا۔
46 سالہ نیل ہاورڈ کو والد کی موت پر بھی شبہے کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا تھا اور اُس پر مقدمہ بھی چلایا گیا تھا۔ نیل ہاورڈ کے اپنی ماں نارما کیریکر سے تعلقات کشیدہ تھے۔ اُسے ماں کے معمولات پسند نہیں تھے اور بارہا اس بنیاد پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوچکا تھا۔
پولیس نے جس واردات کی بنیاد پر نیل ہاورڈ کو گرفتار کیا ہے وہ 13 ستمبر 2023 کا ہے۔ اُس دن نیل نشے میں ڈوبا ہوا تھا اور جب رات گئے ماں گھر واپس آئی تو اُس کا ماں سے جھگڑا ہوا اور اُس نے شدید اشتعال کے عالم میں رسی سے ماں کا گلا گھونٹ کر اُسے مار ڈالا۔
پولیس نے بتایا کہ نیل کو اُس کے والد کے انتقال پر بھ قتل کے شبہے میں گرفتار کرکے مقدمہ چلایا گیا تھا اور تحقیقات بھی کی گئی تھی۔ اسسٹنٹ اسٹیٹ اٹارنی لیکو ییگر نے بتایا کہ نیل ہاورڈ اِس حالت میں بڑا ہوا کہ ماں کی طرزِ عمل اُسے بالکل پسند نہ تھی۔ دونوں میں بالعموم ان بن رہتی تھی۔ نیل کو ماں کے چال چلن سے شکایت رہتی تھی
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
راجہ بشارت کو پولیس نے تحویل میں لے کر تھانے منتقل کردیا
فائل فوٹوراولپنڈی سے پولیس نے سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت کو اپنی تحویل میں لے کر تھانا نیو ٹاؤن منتقل کردیا۔
راجہ بشارت الیکشن ٹریبونل میں این اے 55 کیس میں پیشی پر آئے تھے جہاں سے انہیں گاڑی سمیت تھانا نیو ٹاؤن منتقل کیا گیا ہے۔
اس سے قبل پولیس سابق صوبائی وزیر کو گرفتار کرنے پہنچ گئی تھی اور پولیس نے الیکشن کمیشن کے دفتر کا گھیراؤ کرلیا تھا۔