سبی میلہ مویشیاں کا آج سے آغاز
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
سبی کا سالانہ تاریخی میلہ آج سے شروع ہو رہا ہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے میلے کے شایان شان انعقاد کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے، صوبائی وزیر صنعت و حرفت سردار کوہیار ڈومکی میلے کا افتتاح کریں گے۔
سبی میلہ مویشیاں و اسپاں 13 فروری سے 17 فروری تک جاری رہے گا جس میں ملک بھر سے مالدار حضرات شریک ہونگے۔
میلہ میں بلوچستان کے معاشی سرگرمیوں مالداری، زراعت، دستکاری کے علاوہ معاشرتی طرز حیات و فنون لطیفہ کے حوالے سے اسٹالز اور کئی پروگرام مرتب کیے گئے ہیں۔
بلوچستان کے ثقافتی و معاشرتی رنگوں کو میلہ میں خصوصی طور پر اجاگر کیا جائے گا۔
صوبائی وزیر صنعت و حرفت سردار کوہیار ڈومکی سبی کے تاریخی میلے کا افتتاح کریں گے، جبکہ میلے کی اختتامی تقریبات میں گورنر بلوچستان، وزیراعلیٰ بلوچستان سمیت وفاقی و صوبائی وزراء اور دیگر کی شرکت متوقع ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
مریم نواز شریف کی سمبڑیال میں رکن صوبائی اسمبلی چوہدری ارشد وڑائچ مرحوم کی رہائش گاہ آمد
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی سمبڑیال میں رکن صوبائی اسمبلی چوہدری ارشد وڑائچ مرحوم کی رہائش گاہ آمد انہوں نے مرحوم چوہدری ارشد وڑائچ کی بیٹیوں حنا ارشد وڑائچ اور زینا مصطفیٰ وڑائچ سے تعزیت کی وزیراعلی مریم نواز شریف کی مرحوم ارشد جاویدوڑائچ کے ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی وزیراعلی مریم نواز شریف کی سوگوار خاندان کےلئے صبر جمیل کی دعا چوہدری ارشد وڑائچ مرحوم شرافت کی سیاست کا پیکر تھے۔ مریم نواز شریف چوہدری ارشد جاوید وڑائچ کی سیاسی وسماجی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا مریم نواز شریف اس موقع پر سینئر وزیر مریم اورنگزیب، رکن صوبائی اسمبلی منشاء اللہ بٹ اور چیف سیکرٹری بھی موجود