چین نے مزید سیارے بھیجنے کے لیے نیا راکٹ ڈیزائن کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چینی سائنسدانوں نے نئے راکٹ کا ڈیزائن مکمل کر لیا ہے تاکہ خلا میں بڑے سیاروں کو بھیجنے کی تیاری مکمل کی جاسکے۔ یہ اقدام ایلون مسک کے خلا میں بڑھتے ہوئے اثرات کا توڑ کرنے کے لیے کیا جارہا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بھاری وزن کے ساتھ تیزی سے خلا میں پہنچنے والے راکٹ کی پہلی جانچ مکمل کرلی گئی ہے۔ یہ تجربہ وینچانگ خلائی مرکز کی رسد گاہ سے کیا گیا،جو چین کے جنوبی جزیرے ہینان میں واقع ہے۔ راکٹ کا نام دی لانگ مارچ 8 اے رکھا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ راکٹ کی مدد سے نچلی اور درمیانی سطح کے خلائی محور تک رسائی کو بہتر کیا جا سکے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ٹی 20 ایشیا کپ: سری لنکا نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ابوظبی:ٹی 20 ایشیا کپ 2025 کے 11 ویں میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سپرفور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا اور ساتھ ہی افغان ٹیم کا ایونٹ میں سفر ختم ہوگیا۔
سری لنکا نے افغانستان کا 170 رنز کا ہدف با آسانی 4 وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ایشیا کپ میں گروپ بی کا یہ اہم میچ ابو ظبی میں کھیلاگیا جہاں افغانستان کے کپتان راشد خان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
افغانستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز اسکو رکیے۔محمد نبی 22 گیندوں پر 60 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔ ان کی اس اننگز میں 6 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔
میچ میں ابراہیم زادران اور راشد خان 24،24 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ صدیق اللہ نے 18 اور رحمان اللہ گرباز نے 14 رنز بنائے۔ سری لنکا کی جانب سے نوان تھوشارا نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
سری لنکا نے افغانستان کا 170 رنز کا ہدف با آسانی 19 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔کوشل مینڈس 74 اور کمندو مینڈس 26 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔کوشل پریرا 28 اور اسالنکا نے 17 رنز بنائے۔