امریکی شہری مارک فوگل کو روسی قیدی کے بدلے رہا کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
روسی قید سے رہا ہونے والے امریکی ٹیچر مارک فوگل صدر ٹرمپ سے مصافحہ کررہے ہیں
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا اور روس کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ کیا گیا ،جس کے تحت امریکی شہری مارک فوگل کو رہا کردیا گیا۔ روسی صدارتی ترجمان نے تصدیق کی کہ دونوں ممالک کے درمیان معاہدے کے تحت فوگل اور ایک نامعلوم روسی قیدی کو رہا کیا گیا ہے۔ دیمتری پیسکوف نے کہا کہ روسی شہری کی شناخت ان کی روس واپسی کے بعد ظاہر کی جائے گی۔ دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے روس کی جانب سے رہا کیے جانے والے امریکی ٹیچر مارک فوگل کا وائٹ ہاؤس میں استقبال کرتے ہوئے انہیں انتہائی خاص شخصیت قرار دیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
یوکرین پرروسی فضائی حملہ، 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک،بلیک آئوٹ
کیف: (ویب ڈیسک) یوکرین پر روسی فضائی حملے میں 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے۔گورنر کے مطابق یوکرین کے شہر زاپوریزہزیا پر روسی حملے سے تقریباً 58 ہزار گھروں کی بجلی معطل ہو گئی۔
دوسری جانب روسی حکام کے مطابق روسی آئل پورٹ پر یوکرینی ڈرون حملے سے دو غیر ملکی جہازوں کو نقصان پہنچا ہے۔بحیرۂ اسود میں روس کی بندرگاہ پر رات گئے یوکرین نے ڈرون حملہ کیا ہے۔روسی حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، حملے کے بعد لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔