فیصل مسجد پر دہشت گرد کارروائی کا خدشہ ہے،امریکا
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
اسلام آباد(نمائندہ جسارت)کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے فیصل مسجد کی ویڈیو جاری کرنے کے بعد امریکا نے اپنے شہریوں کے لیے انتباہ جاری کردیا۔کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے فیصل مسجد کی ویڈیو جاری کرنے کے معاملے پر امریکی سفارتخانے نے اپنے عملے اور امریکی شہریوں کو انتباہ جاری کردیا۔امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری کیے گئے سیکورٹی الرٹ کے مطابق ٹی ٹی پی کی جانب سے فیصل مسجد پر دہشت گردانہ کارروائی کی دھمکی دی گئی ہے۔الرٹ میں کہا گیا کہ اسلام آباد کی فیصل مسجد پر دہشت گرد کارروائی کا خدشہ ہے لہذا امریکی شہری ان مقامات سے دور رہیں۔سیکورٹی الرٹ میں خبردار کیا گیا کہ سفارتخانے کا عملہ اور امریکی شہری اپنے ذاتی سیکورٹی عملے پر بھی نظر رکھیں۔مزید کہا گیا کہ امریکی شہری کسی بھی قسم کی اپڈیٹس کے لیے مقامی میڈیا مانیٹر کریں اور نقل و حمل کرتے ہوئے اپنی شناختی دستاویزات ساتھ رکھیں۔امریکی سفارتخانے کی جانب سے شہریوں کے لیے خصوصی رابطہ نمبر بھی جاری کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کی جانب سے فیصل مسجد
پڑھیں:
خدیجہ شاہ سمیت 4 ملزمان کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حکم
خدیجہ شاہ—فائل فوٹولاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ سمیت 4 ملزمان کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حکم دے دیا۔
انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کی۔
امریکی فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ نے بانیٔ پی ٹی آئی کی پارٹی میں شمولیت کی آفر قبول کرتے ہوئے اپنی امریکی شہریت ترک کرنے کا اعلان کیا ہے۔
دورانِ سماعت سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ خدیجہ شاہ 9 مئی کے ایک مقدمے میں سزا کے بعد روپوش ہو چکی ہیں۔
عدالت نے حکم دیا کہ پولیس اشتہار شائع کر کے یکم دسمبر تک رپورٹ پیش کرے۔
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ یکم دسمبر تک ملزمان پیش نہ ہوئے تو انہیں اشتہاری قرار دے دیا جائے گا۔