ایوان میں غیر حاضری کا معاملہ اٹھائوں گا، خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
اسلام آباد (آن لائن ) قومی اسمبلی کے اجلاس میں توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دینے کے لیے وزیر توانائی کی عدم موجودگی پر پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر نے برہمی کا اظہار کیا جس پر وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا کہ میں یہ معاملہ لیڈرشپ کے سامنے اٹھاؤں گا، ایوان کا وقار مطالبہ کرتا ہے کہ متعلقہ وزیر جواب دے۔وزرا پارلیمنٹ ہاؤس میں بیٹھ کر بھی دفتر چلا سکتے ہیں۔ قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفی شاہ کی سربراہی میں منعقد ہوا توتوجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دینے کے لیے وزیر توانائی کی عدم موجودگی پر پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس توجہ دلاؤ نوٹس کا پیر کو جواب دیا جانا تھا آج منسٹر کیوں نہیں ہیں،حکومت اس کی وجہ بتائے کہ منسٹر کیوں نہیں آئے؟ خواجہ آصف نے کہا کہ نوید قمر درست بات کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پی اے سی اجلاس؛ زرعی ترقیاتی بینک میں کرپشن، چوری اور خورد برد کے انکشافات
اسلام آباد:پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں زرعی ترقیاتی بینک میں کرپشن، چوری اور خورد برد کے انکشافات پر ارکان حیران ہو گئے۔
پی اے سی کا اجلاس نوید قمر کی زیرصدارت ہوا، جس میں زرعی ترقیاتی بینک کے آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔ دوران اجلاس بینک میں کرپشن، قرضوں کی عدم واپسی، دھوکے اور اعتراضات کی کثرت پر کمیٹی کے ارکان حیران ہو گئے۔
رکن کمیٹی منزہ حسن نے کہا کہ ہر دوسرا اعتراض کرپشن، چوری اور خوردبرد کا ہے، بینک کیا کررہا ہے، جس پر زرعی ترقیاتی بینک کے صدر نے کہا کہ ہم نے معاملات کو بہتر کرلیا ہے۔ ہم نے نئے افسروں کو بھرتی کیا ہے، پہلے والے میٹرک پاس تھے۔
منزہ حسن نے کہا کہ آپ اگر پڑھے لکھوں کو لارہے ہیں تو جو کرپشن کرتا ہے وہ عام بیوقوف آدمی نہیں کرسکتا۔
نوید قمر نے کہا کہ آپ جن لوگوں کو پہلے قرض دیتے ہیں ، ان ہی کو آئندہ بھی دیتے ہیں، نیا کچھ نہیں ہے، جس پر بینک کے صدر نے بتایا کہ نئے کسانوں کو قرضے دیے جاتے ہیں۔ نوید قمر نے کہا کہ ہمیں پتا ہے، یہ سب فراڈ ہے اسے رکنا چاہیے۔
نوید قمر نے کہا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ بینک میں 2023 میں چوری ہوئی اور اب 2025 تک ایف آئی آر درج نہیں ہوئی۔ زرعی ترقیاتی بینک نے 2021 میں ایک کیس پکڑا اور 2022 میں ایف آئی اے کو دیا لیکن کچھ نہیں ہو۔