مریم نواز—فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے کہا ہے کہ مفت پلاٹ کسی پر احسان نہیں ہو گا بلکہ ہم اپنا فرض ادا کر رہے ہیں۔

پنجاب میں بے گھر افراد کو مفت پلاٹ دینے کے فیصلے پر عمل درآمد کا آغاز ہو گیا ہے، پنجاب میں ضرورت مند، نادار اور بے گھر افراد کو 3 مرلے کے مفت پلاٹ ملیں گے۔

 پہلے مرحلے میں صوبے کے 22 اضلاع میں 33 اسکیموں میں 1 ہزار  8 سو 92 پلاٹ دیے جائیں گے، راولپنڈی ڈویژن کے 4 اضلاع میں 5 اسکیموں میں 3 مرلے کے 6 سو 58 پلاٹ دیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مربم نواز نے’کھیلتا پنجاب‘ گیمز 2025ء کا افتتاح کر دیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب اسٹیڈیم میں ’کھیلتا پنجاب گیمز 2025ء‘ کا افتتاح کر دیا۔

فیصل آباد ڈویژن کے 5 اضلاع کی 4 اسکیموں میں 3 مرلے کے 288 پلاٹ ملیں گے، لاہور ریجن کے 3 اضلاع کی 5 اسکیموں میں 3 مرلہ کے 518 پلاٹ دیے جائیں گے۔

ملتان ریجن کے 5 اضلاع کی 9 اسکیموں میں 3 مرلے کے 270 پلاٹ ملیں گے، بہاولپور ریجن کی 3 اسکیموں میں 3 مرلے کے 27 پلاٹ دیے جائیں گے۔

بھکر ریجن کی 7 اسکیموں میں 3 مرلے کے 131 پلاٹ دیے جائیں گے، حضرو، اٹک، جہلم، گجرات اور منڈی بہاؤالدین میں 3 مرلہ اسکیم کے تحت پلاٹ ملیں گے۔

وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے بے گھر افراد کو مفت پلاٹ دینے کے لیے فوری اقدامات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے ہر شہری کے پاس اپنا گھر میرا خواب ہے، نادار اور مستحق لوگوں کا بھی حکومتی وسائل پر حق ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: اسکیموں میں 3 مرلے کے مریم نواز مفت پلاٹ نواز نے

پڑھیں:

پاکستان صحیح سمت میں چل پڑا، سب کو ملکر ترقی میں کردار ادا کرنا ہوگا: نوازشریف

لندن (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ پاکستان صحیح سمت میں چل پڑا ہے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب کو مل کر پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کرنا ہوگا، وزیر اعظم شہباز شریف بہترین کام کررہے ہیں، شہباز شریف نے گرتی معیشت کو سہارا دیا، مریم نواز نے پنجاب کو ترقی کی نئی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔

نوازشریف کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سب کام میرٹ پر ہو رہے ہیں، مریم نواز پنجاب میں کوئی بھی کام میرٹ کے خلاف نہیں کر رہیں، پی آئی اے بند کروانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہونی چاہئے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • مریم نواز کے جی ٹی روڈ پر مختلف شہروں کا سرپرائز وزٹ
  • ںہروں کا مسئلہ حل، دھرنے ختم کیے جائیں، وزیر اعلیٰ سندھ
  • مریم نواز سے ایتھوپیا کے سفیر کی ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے پر زور
  • وزیر اعلی مریم نواز کا ایک اور احسن قدم، پنجاب کو پولیو فری صوبہ بنانے کیلئے کوشاں
  • والدین اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لازمی لگوائیں: مریم نواز
  • وزیراعلیٰ پنجاب کو مہنگائی میں کمی پر مبارکباد کس نے دی؟
  • پاکستان صحیح سمت میں چل پڑا، سب کو ملکر ترقی میں کردار ادا کرنا ہوگا: نوازشریف
  • پنجاب کے عوام کی زندگیوں میں آسانیاں لانا میرا خواب ہے: مریم نواز
  • پاکستان صحیح سمت میں چل پڑا ہے ; نواز شریف
  • انوارالحق کاکڑ کی مریم نواز سے ملاقات، پنجاب میں شعبہ صحت میں اصلاحات کو سراہا