کراچی سمیت سندھ بھر میں جعلی ادویات کی فروخت کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
یاد رہے صوبائی ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات سامنے آئے تھے۔ جس میں بتایا تھا کہ ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی 100 سے زائد ادویات غیر معیاری نکلی، جن میں عام استعمال کی ادویات کے ساتھ جان بچانے والی دوائیاں بھی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے مختلف دواؤں کے جعلی ہونے کی تصدیق کردی اور کہا جن کمپنیوں کی ادویات پکڑی ان کا وجود ہی نہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں جعلی ادویات کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے مختلف دواں کے جعلی ہونے کی تصدیق کردی.
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کمپنیوں کی کی ادویات
پڑھیں:
کراچی: اسپتال کے اخراجات ادا کرنے کیلئے نومولود کو فروخت کر دیا گیا
—فائل فوٹوکراچی میں اسپتال کے اخراجات ادا کرنے کے لیے نوزائیدہ بچے کو فروخت کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میمن گوٹھ میں واقع نجی اسپتال میں پیش آیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ نومولود کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں، کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔