ہانگ کانگ: پاکستان نے مکاؤ کو 0-3 سے شکست دے کر 22ویں ایشین جونیئر ٹیم اسکوائس چیمپیئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے، یہ پاکستان کی مسلسل تیسری کامیابی ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق چیمپیئن شپ ہانگ کانگ میں جاری ہے اور پاکستان نے پول ڈی میں اپنے تیسرے میچ میں مکاؤ کو باآسانی شکست دے کر ناقابل شکست رہتے ہوئے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستان نے اپنے پہلے پول میچ میں چین اور دوسرے میچ میں روایتی حریف بھارت کو شکست دی تھی۔

کوارٹر فائنل میں سیڈ 6 پاکستان کا مقابلہ سیڈ 5 جاپان سے ہوگا۔ دیگر کوارٹر فائنلز میں ٹاپ سیڈ کوریا کا سیڈ 9 سنگاپور، سیڈ 2 ملائیشیا کا سیڈ 7 کویت اور میزبان سیڈ 3 ہانگ کانگ کا سیڈ 4 بھارت سے مقابلہ ہوگا۔ چیمپیئن شپ میں پاکستان جونیئر ٹیم انس علی شاہ، عبداللہ نواز، نعمان خان اور سخی اللہ ترین پر مشتمل ہے، سابق عالمی کھلاڑی فہیم گل ٹیم کے کوچ ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: آسٹریلیا کو شکست، ساؤتھ افریقا کی فائنل میں رسائی

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے دوسرے سیمی فائنل میں ساؤتھ افریقا چیمپئنز نے آسٹریلیا چیمپئنز کو 1 رن سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔

برمنگھم میں کھیلے گئے ایونٹ کے دوسرے ناک آؤٹ مقابلے میں 186 رنز کے تعاقب میں آسٹریلیا چیمپئنز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز 7 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنا سکی۔

آسٹریلیا کی جانب سے ڈینئل کرسچن باٹ آؤٹ 49 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کرس لِن35، ڈارسی شارٹ 33، شان مارش 25، بین ڈنک 12، راب کوئنی 9 (ریٹائرڈ ہرٹ)، بین کٹنگ 8، کیلم فرگوسن 3 اور نیتھن کولٹر نائل 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

ساؤتھ افریقا کی جانب سے وین پارنل اور ہارڈس ولژون نے 2، 2 جبکہ ڈوان اولیور اور عمران طاہر نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل ساؤتھ افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر  186 رنز اسکور کیے۔

ساؤتھ افریقا کی جانب سے مورن وین وائک 76 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جے جے اسمٹس 57، ژاں پال ڈومنی 14، ہنری ڈیوڈز 11، سریل اروی 9، اے بی ڈی ویلیئرز 6، وین پارنل 3 اور  ہارڈس ولژون 0 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹے۔

جیک روڈولف 1 اور ایرون فنگیسو 0  کے اسکور کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے پیٹر سڈل نے 4، ڈارسی شارٹ نے 2 جبکہ کپتان بریٹ لی اور ڈینئل کرسچن نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ایونٹ کا فائنل دو اگست کو شیڈول ہے جہاں جنوبی افریقا کا سامنا پاکستان سےہوگا۔

واضح رہے پہلے سیمی فائنل میں بھارت کے پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار پر پاکستان کو فائنل میں واک اوور دیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان نے ایک اور محاذ پر بھارت کو شکست دے دی
  • بھارت کو اسپورٹس ڈپلومیسی میں شکست، پاکستان ایشین باکسنگ بورڈ کا رکن منتخب
  • بھارت پھر دھول چاٹنے پر مجبور، پاکستانی خالد محمود ایشین باکسنگ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن منتخب
  • معرکہ حق کامیابی: ننھی فاطمہ نے چھٹا عالمی ریکارڈ پاک فوج کے نام کر دیا
  • لیجنڈز لیگ: سنسنی خیز سیمی فائنل، جنوبی افریقا ایک رن سے آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا
  • پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کا پری کوارٹر فائنل میں سفر ختم
  • ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: آسٹریلیا کو شکست، ساؤتھ افریقا کی فائنل میں رسائی
  • ساف انڈر17 چیمپیئن شپ کے شیڈول کا اعلان؛ پاک بھارت میچ کی تاریخ سامنے آگئی
  • پاکستان کے حمزہ خان ویلینشیا اوپن اسکواش کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
  • عالمی جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کا سفر تمام