واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اسرائیل کو غزہ پر دوبارہ حملہ کرنے اور حماس کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے لیے اکسانے کی کوشش کرتے ہوئے کہا ہےکہ جنگ بندی معاہدے کی ایک بڑی مشکل یہ ہے کہ اس دوران حماس اپنے اسلحے کی سپلائی اور نیٹ ورک کو مزید مستحکم کر رہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ کے بیان نے خطے میں پہلے سے کشیدہ صورتحال کو مزید حساس بنا دیا ہے، جس کے بعد جنگ بندی معاہدہ ختم ہونے کا امکان ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہاکہ حماس جنگ بندی کا فائدہ اٹھا رہی ہے، جنگ میں وقفہ حماس کو اپنے وسائل منظم کرنے اور خود کو طاقتور بنانے کا موقع فراہم کر رہا ہے، جو مستقبل میں اسرائیل کے لیے مزید مشکلات پیدا کر سکتا ہے۔

مارکو روبیو نے کہا کہ اسرائیل کو چاہیے کہ وہ حماس کو دوبارہ مسلح اور مستحکم ہونے کا موقع نہ دے، لیکن اسرائیل کو اس کا فائدہ عقل مندی سے اٹھانا ہوگا تاکہ حماس دوبارہ خطرناک نہ بن سکے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: امریکی وزیر خارجہ اسرائیل کو

پڑھیں:

پاکستان نے تیل ذخیرہ کرنے کے اقدامات شروع کر دیے

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جون2025ء) پاکستان نے تیل ذخیرہ کرنے کے اقدامات شروع کر دیے، وزیر خزانہ نے تصدیق کی ہے کہ ایران اسرائیل جنگ کے پیش نظر ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی اور اسٹاکس کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز سید نوید قمر کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا کہ ایران اسرائیل جنگ کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران تیل پیدا کرنے والا دنیا کا چھٹا بڑا ملک ہے، آبنائے ہرموز سے تیل کی سپلائی دنیا بھر میں متاثر ہوسکتی ہے تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے آئندہ سال کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر اثرات پڑ سکتے ہیں۔ عمر ایوب نے کہا کہ جنگ کی وجہ سے پاکستان کے تیل کی درآمد بڑھ سکتی ہے پاکستان کا بجٹ خسارہ بڑھ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کمیٹی کو بتایا کہ علاقائی صورتحال کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم نے ایران اسرائیل جنگ کی وجہ سے تیل قیمتوں کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کر دی ہے جس کا پہلا اجلاس ہوچکا اور اب تیل کی سپلائی اور ذخائر کا کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ ایران اور اسرائیل کی جنگ کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ پاکستان میں بھی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا۔ جبکہ یکم جولائی سے حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کیے جانے کا امکان ہے۔                                                                   

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کا ایران کو تناؤ کم کرنے کے لیے فوری مذاکرات کا مشورہ
  • پاکستانی وزیر دفاع کے مؤقف پر حماس کا خیرمقدم، اسلامی اتحاد کی حمایت میں آواز بلند
  • پاکستان نے تیل ذخیرہ کرنے کے اقدامات شروع کر دیے
  • ایران اسرائیل کشیدگی: پاکستان نے پلان تیار کر لیا، پیٹرولیم مصنوعات ذخیرہ کرنے کیلیے اقدامات شروع
  • حماس کا وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان کا بھر پورخیرمقدم
  • پاکستانی موقف کو سراہتے ہیں، حماس رہنما ڈاکٹر سامی ابو زہری
  • پیوٹن نے سید علی خامنہ ای کو امریکا سے مذاکرات تیز کرنے کا مشورہ دیا، اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
  • پیوٹن نے خامنہ ای کو امریکا سے مذاکرات تیز کرنے کا مشورہ دیا، اسرائیلی میڈیا کا دعوی
  • مشرق وسطیٰ: کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کریں گے، جرمن وزیر خارجہ
  • حماس کا وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان کا خیرمقدم