اسٹاک ایکس چینج اختتام پر منفی زون میں بند ہو
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
کراچی(کامرس رپورٹر)رواںکاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کوپاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبارحصص اتارچڑھائو کی زد میں رہا اور ابتدائی سیشن میں کاروبار مثبت زون میں رہنے کے باوجود اختتام پر منفی زون میں بند ہوا۔ جمعرات کوکاروبار کی ابتداء مارکیٹ سیمنٹ، آٹو، فوڈز،ٹیلی کام سیکٹر میں خریداری کے سبب 553 پوائنٹس کی تیزی سے113477پوائنٹس کی سطح پرپہنچی لیکن بعد ازاں منافع کے حصول کیلئے بینکنگ،کیمیکل،پیٹرول سیکٹرکے شیئرز کی فروخت نے مارکیٹ کو منفی زون میں دھکیل دیا ۔مندی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں33ارب روپے سے زائدکاخسارہ ہوا جبکہ کاروباری حجم گزشتہ روز بدھ کی نسبت10.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پنجاب: اپریل کے اختتام تک پارہ 45 ڈگری تک جانے کا امکان
— فاائل فوٹوپنجاب میں آج بھی گرمی اور ہیٹ ویو کی لہر برقرار رہے گی۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق جنوبی پنجاب کے اضلاع بہاولپور، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے۔
اپریل کے اختتام تک درجۂ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔
لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں درجۂ حرارت تقریباً 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیشِ نظر متعلقہ ادارے الرٹ رہیں گے۔
چولستان کے اضلاع میں صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے جبکہ تمام اسپتالوں میں ہیٹ ویو کاؤنٹرز قائم ہیں۔