حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حسن بلال ہاشمی نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر کی جامعات، کالجز اور رہائشی حلقوں میں 14 فروری کا دن حیا ڈے کی مناسبت سے منایا جائے گا، حیاءہمارے مذہب اور معاشرے کا سرمایہ ہے، ہمارے نوجوان مغربی رسومات اور مغربی اقوام کی پیروی کرتے ہوئے اپنے کلچر سے دور ہورہے ہیں، حیاءڈے کا مقصد تعلیمی اداروں میں طلبہ و طالبات کو ویلنٹائن ڈے جیسی لعنت سے بچانا ہے جو ہماری نوجوان نسل کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے۔ حیاءڈے کی مناسبت سے پنجاب یونیورسٹی، جامعہ کراچی، جامعہ پشاور ودیگر جامعات میں حیاءواک، آگاہی سیمینارز اور اسٹڈی سرکلز کا انعقاد کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پرائم منسٹر اسکیم 2025 کا آغاز، فری لیپ ٹاپ کیسے حاصل کا جاسکتا ہے؟

حکومت نے 2025 کے لیے پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کا آغاز کر دیا ہے، جس کا مقصد پاکستان بھر میں مستحق طلبہ و طالبات میں ایک لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب حکومت نے ایک اور لیپ ٹاپ اسکیم کا اعلان کر دیا

یہ اقدام پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام کے تحت ’ Digital Youth Hub ‘کا حصہ ہے، جس میں طلبہ طلابات کو ٹیکنالوجی کی دنیا سے ہم آہنگ ہونے کے لیے ضروری تعاون فراہم کیا جائے گا۔

اسکیم کا یہ تازہ مرحلہ تمام ملک بھر کے طلبہ وطالبات کے لیے ہے۔ اس میں اس بات کا خاص خیال رکھا گیا ہے کہ لیپ ٹاپس کی تقسیم خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر کی جائے گی۔

حکومت کا یہ اقدام ملک بھر میں تعلیم، ڈیجیٹل مہارتوں اور مساوی مواقع کے فروغ کے لیے حکومت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

لیپ ٹاپ کے حصول کے لیے اپلائی کرنے کا طریقہ

طلبہ و طالبات Digital Youth Hub پلیٹ فارم کے ذریعے اپنی درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں:

ویب سائٹ: www.pmyp.gov.pk

موبائل ایپ: Android اور iOS دونوں پر دستیاب ہے۔

ایپ کے لیے لنکس ڈاؤن لوڈ کریں:

اینڈرائیڈ : tinyurl.com/3y9czkpj

آئی فون: tinyurl.com/4hkykyx6

آخری تاریخ

درخواست دینے کی آخری تاریخ 20 مئی 2025 ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پرائم منسٹر اسکیم 2025 فری لیپ ٹاپ

متعلقہ مضامین

  • پرائم منسٹر اسکیم 2025 کا آغاز، فری لیپ ٹاپ کیسے حاصل کا جاسکتا ہے؟
  • ٹائمز ہائرایجوکیشن ایشیا یونیورسٹی رینکنگ، پاکستانی جامعات کی پوزیشن کیا ہے؟
  • سندھ طاس معاہدے میں ایک فریق کو اختیار ہی نہیں کہ کوئی تبدیلی کرے: احمر بلال صوفی
  • بھارت سندھ طاس عالمی معاہدے کو یکطرفہ ختم نہیں کرسکتا، احمر بلال صوفی
  • ملتان، رہبرمعظم کی سالگرہ کی مناسبت سے المصطفیٰ ہائوس میں نشست کا اہتمام، کیک بھی کاٹا گیا 
  • خوارج کا فساد فی الارض
  • اسٹیبلشمنٹ فیڈریشن کو ون یونٹ نظام نہ بنائے: لیاقت بلوچ
  • تحریکِ انصاف کا اندرونی انتشار اسٹیبلشمنٹ کی طاقت بن گیا، جماعت اسلامی
  • تحریک انصاف سے اتحاد نہ کرنے کی خبریں مصدقہ نہیں، ترجمان جے یو آئی
  • ''اسرائیل مردہ باد'' ملین مارچ