سپریم کورٹ میں 6 نئے مستقل ججز اور ایک قائم مقام جج نے حلف اٹھا لیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
اسلام آباد : سپریم کورٹ میں 6 نئے مستقل ججز اور ایک قائم مقام جج نے حلف اٹھا لیا۔ یہ تقریب پہلی بار سپریم کورٹ کے عدالتی احاطے کے لان میں منعقد کی گئی، جہاں چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے ججز سے حلف لیا۔
مستقل نئےججز میں جسٹس عامر فاروق، جسٹس اشتیاق ابراہیم، جسٹس شکیل احمد، جسٹس شفیع صدیقی، جسٹس صلاح الدین پنہور، اور جسٹس ہاشم کاکڑ شامل ہیں، جب کہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے قائم مقام جج کے طور پر حلف لیا ۔
حلف برداری تقریب میں سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل، بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران، سینئر وکلا، ججز کے اہلخانہ اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔
وفاقی وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے بعد یہ تقریب عمل میں آئی، جس میں سپریم کورٹ کے نئے ججز اور مختلف ہائیکورٹس کے قائم مقام چیف جسٹسز کی تقرری کا اعلان کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ یہ تقریب پہلے دن کے لیے ملتوی ہوئی تھی، جس کے بعد اب یہ حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی۔
.ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: سپریم کورٹ
پڑھیں:
سپریم کورٹ: ساس سسر کے قتل کے ملزم کی سزا کیخلاف اپیل مسترد، عمر قید کا فیصلہ برقرار
سپریم کورٹ نے ساس سسر کے قتل میں ملوث ملزم اکرم کی اپیل مسترد کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کا عمر قید کا فیصلہ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سماعت کے دوران جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ میاں بیوی کے جھگڑے نہ ہونے کے باوجود والدین کو دن دیہاڑے قتل کرنا ناقابل فہم ہے۔
یہ بھی پڑھیے: ڈیگاری دوہرا قتل: شیرباز ساتکزئی کی درخواست ضمانت مسترد، گل جان بی بی رہا
جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ اگر بیوی کو منانے گیا تھا تو ہتھیار ساتھ کیوں لے کر گیا؟ وکیل پرنس ریحان کے دلائل پر جسٹس ہاشم کاکڑ نے طنزیہ ریمارکس دیے کہ آپ تو بغیر ریاست کے پرنس لگتے ہیں۔
ٹرائل کورٹ نے اکرم کو سزائے موت سنائی تھی جسے لاہور ہائیکورٹ نے عمر قید میں بدل دیا تھا۔
سماعت کے بعد عدالت نے قتل میں ملوث ملزم اکرم کی اپیل مسترد کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کا عمر قید کا فیصلہ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
دوہرا قتل سپریم کورٹ سزا مقدمہ