اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2025ء)پاکستان اور ترکیے کا تجارتی حجم 5 ارب ڈالرز تک بڑھانے اور دوطرفہ تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری میں بدلنے کا عزم لیے ترک صدر رجب طیب اردوان پاکستان کا دورہ مکمل کر کے وطن واپس روانہ ہوگئے۔ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کو جمعرات کو نور خان ائیربیس پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پرتپاک انداز میں رخصت کیا۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا اللہ تارڑ اور اعلیٰ حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ ترک صدر اور خاتون اول کو دورے کے تصویری البم بھی پیش کئے گئے۔واضح رہے کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کا دو روزہ دورہ کیا۔

(جاری ہے)

دورہ کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور صدر رجب طیب اردوان نے پاک ترک اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کے ساتویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔

سیشن کے اختتام پر ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا اور 24 اہم معاہدوں ایم او یوز پر دستخط کیے گئے۔ صدر اردوان نے وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کیں۔ترک صدر نے پاکستان ترک بزنس اینڈ انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کیا جس میں دونوں اطراف کے سرکردہ سرمایہ کار، کمپنیوں اور کاروباری افراد شریک ہوئے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے صدر رجب طیب اردوان شہباز شریف

پڑھیں:

عید کے تیسرے روز شہری آبائی علاقوں سے روانہ،بس اڈوں پر رش

جنید ریاض :عیدالاضحی کے تیسرے روز بس اڈوں پر پردیسیوں کا رش بڑھ گیا۔ شہریوں نے عید اپنے آبائی علاقوں میں منانے کے بعد واپسی کا سفر شروع کر دیا۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ منگل سے دفاتر اور تعلیمی ادارے کھل رہے ہیں،منگل سے ڈیوٹی پر جانا ہے اس لئے آج آبائی شہر سے واپس آگئے،ایک روز قبل آنے سے کام پر جانے میں پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

شہریوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ واپسی پر ٹرانسپورٹرز کرایہ سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق ہی وصول کر رہے ہیں۔

نیشنل اکیڈمی کو جدید بنانا میرا سب سے بڑا مقصد ہے: عاقب جاوید

ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ عید پر آبائی علاقوں میں پردیسیوں کو چھوڑنے کے بعد گاڑیاں خالی واپس آتی تھیں، لیکن اب واپسی پر گاڑیاں مسافروں سے بھری ہوتی ہیں، اس لیے زائد کرایہ نہیں لیا جا رہا۔


 

 
 
 



 

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف کا امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلیفونک رابطہ
  • عید کے تیسرے روز شہری آبائی علاقوں سے روانہ،بس اڈوں پر رش
  • شہباز شریف کی رجب طیب اردوان کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد
  • لاکھوں حجاج کرام حج مکمل، طواف الوداع کے لیے مکہ، پھر مدینہ روانہ
  • وزیراعظم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ بحران میں عمان کے مؤقف پر شکریہ ادا کیا
  • وزیراعظم شہباز شریف کی عمان کے سلطان کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد
  • پاکستان کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل پر بھارت کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہے: وزیراعظم
  • بھارت کے ساتھ تمام مسائل پر بات چیت کے لیے تیار ہیں، شہباز شریف کی ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم سے فون پر گفتگو
  • وزیراعظم کا 2غیر ملکی رہنماؤں سے ٹیلی فونک رابطہ
  • صدر وزیراعظم کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد