ویب ڈیسک: سینیٹ اجلاس ملتوی کیے جانے پر سینیٹر شیری رحمٰن اور سینیٹر ہمایوں مہمند کے مابین تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ یوسف گیلانی احتجاجاً اپنی سیٹ پر نہیں بیٹھ رہے، شیری صاحبہ آپ کو بھی نہیں بیٹھنا چاہیے۔ سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا کہ میں گیلانی صاحب کی اجازت سے ہی یہاں بیٹھی ہوں۔

سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے باوجود ان کو نہیں لایا جا رہا، یوسف رضا گیلانی کے آرڈر پر عمل نہیں ہو رہا اس لیے وہ احتجاج پر ہیں، یوسف گیلانی احتجاجا اجلاس کی صدارت نہیں کر رہے، شیری صاحبہ آپ کو بھی اجلاس کی صدارت نہیں کرنی چاہیے۔

تیز رفتار گاڑی 28 مزدور کچل گئی

اپوزیشن اراکین نے ایوان میں مائیک نہ ملنے پر احتجاج کیا گیا جس پر اپوزیشن کے شور شرابے پر کورم کی نشاندہی کی گئی۔ سینیٹ میں کورم نا مکمل ہونے پر اجلاس پیر شام چار بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

اجلاس ملتوی ہونے کے بعد پی ٹی آئی کے سینیٹرز میڈیا گیلری پہنچے جس میں سینیٹر شبلی فراز، علی ظفر، عون عباس بپی، راجہ ناصرعباس اور دیگر سینیٹرز شامل تھے۔

واضح رہے کہ سینیٹ اجلاس میں انسانی اسمگلنگ، بیرون ملک بھیک مانگنے اور نوعمر لڑکیوں کو جسم فروشی کے لیے بیرون ملک بھجوانے میں ملوث افراد کو سخت سزائیں دینے سے متعلق تین اہم بلز منظور کیے گئے۔

’صنم تیری قسم‘ ری ریلیز کا ریکارڈ بزنس، کامیابی کی اصل وجہ کیا؟

 
 

Ansa Awais Content Writer.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

میرے بیٹے سابق وفاقی وزیر عباس آفریدی کی موت حادثہ نہیں قتل ہے، شمیم آفریدی

سابق سینیٹر شمیم آفریدی ۔ فوٹو فائل

سابق سینیٹر شمیم آفریدی نے کہا ہے کہ میرے بیٹے اور سابق وفاقی وزیر عباس آفریدی کی موت حادثہ نہیں قتل ہے۔

اسلام آباد میں شمیم آفریدی نے عباس آفریدی کی موت کے حوالے سے پریس کانفرنس کی اور بیٹے کی موت کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے عباس آفریدی کی موت حادثہ نہیں قتل ہے، دھماکے کو گیس دھماکا بنانے کی سازش کی گئی، ہمارے علاقے میں گیس ہی نہیں ہے۔

سابق سینیٹر نے مزید کہا کہ میرے بیٹے کو شہید کردیا گیا، کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، میرے ملازمین کو پکڑ کر لے گئے، 8 دن رکھنے کے بعد بھی کچھ برآمد نہیں ہوا۔

اُن کا کہنا تھا کہ میرے خاندان کا کوئی ایسا فرد نہیں جس کے وارنٹ گرفتاری جاری نہ ہوئے ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس، اسلام آباد کو مزید خوبصورت بنانے کیلئے بیوٹیفکیشن پلان پر عملدرآمدو دیگر اقدامات بارے تبادلہ خیال
  • وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے رشین وزیر ٹرانسپورٹ کی ملاقات، گرم پانیوں تک رسائی، سینٹرل ایشیا اور روس تک پاکستان سے ریل وروڈ نیٹ ورک پر اتفاق
  • عدم اعتماد ایک آئینی اور قانونی چیز ہے، بانی پی ٹی آئی خود اس کا شکار بنے، عرفان صدیقی
  • سینیٹ کمیٹیوں میں توانائی بحران، تعمیراتی بدانتظامی اور مالی بے ضابطگیوں پر کڑی تنقید
  • میرے بیٹے عباس آفریدی کی موت حادثہ نہیں قتل ہے، سابق سینیٹر شمیم آفریدی
  • میرے بیٹے سابق وفاقی وزیر عباس آفریدی کی موت حادثہ نہیں قتل ہے، شمیم آفریدی
  • نادیہ خان کو فواد خان کے بارے میں عزت سے بات کرنی چاہیے، ثروت گیلانی
  • پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹ و قومی اسمبلی ارکان کا اجلاس طلب
  • نادیہ خان محلے کی عورت بن کر نہ چیخیں، وقار سے بات کریں: ثروت گیلانی
  • جلوس کے راستے مکمل طورپرکلیئرکرائے جائیں‘محمد یوسف